گزشتہ مالی سال کے دوران فیڈرل بورڈ آف ریونیو نے براہ راست ٹیکسز کی مد میں 370.5 ارب روپے کی وصولیاں کیں، سٹیٹ بینک آف پاکستان

اتوار 15 اکتوبر 2017 10:20

اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 15 اکتوبر2017ء) گزشتہ مالی سال 2017ء کے دوران فیڈرل بورڈ آف ریونیو نے براہ راست ٹیکسز کی مد میں 370.5 ارب روپے کی وصولیاں کی ہیں ۔

(جاری ہے)

سٹیٹ بینک آف پاکستان کی رپورٹ کے مطابق مالی سال 2016ء کے مقابلے میں گزشتہ مالی سال کے دوران ایف بی آر نے 8.7 فیصد زائد براہ راست ٹیکس اکٹھے کئے ہیں۔ رپورٹ کے مطابق مالی سال 2016ء کے دوران 340.8 ارب روپے براہ راست ٹیکسوں کی مد میں وصول کئے گئے تھے۔ اس طرح مالی سال 2016ء کے مقابلہ میں مالی سال 2017ء کے دوران 29.7 ارب روپے کے زائد براہ راست ٹیکسز وصول کئے گئے ہیں۔

متعلقہ عنوان :