گزشتہ مالی سال کے دوران 70 ارب روپے کے نئے کنزیومر لون فراہم کئے گئے، سٹیٹ بینک آف پاکستان

اتوار 15 اکتوبر 2017 10:20

اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 15 اکتوبر2017ء) گزشتہ مالی سال 2017ء کے دوران بینکوں کی جانب سے 70 ارب روپے سے زائد کے نئے کنزیومر لون فراہم کئے گئے ہیں۔

(جاری ہے)

سٹیٹ بینک آف پاکستان کی رپورٹ کے مطابق کم شرح سود کے باعث صارفین نے اپنی ضروریات کی تکمیل کے لئے بینکوں سے زیادہ قرضے حاصل کئے ہیں اور گزشتہ مالی سال کے دوران 70.5 ارب روپے کے قرضے فراہم کئے گئے ہیں جبکہ مالی سال 2016 ء کے دوران بینکوں کی جانب سے کنزیومر فنانس کی مد میں 43.7 ارب روپے کے قرضے جاری کئے گئے تھے۔

رپورٹ کے مطابق گزشتہ مالی سال کے دوران مالی سال 2016ء کے مقابلے میں 61 فیصد یعنی 26.8ارب روپے کے زائد کنزیومر لونز جاری کئے گئے ہیں۔ ایس بی پی کے مطابق کنزیومر فنانس کے تحت گزشتہ مالی سال کے دوران سب سے زیادہ گاڑیوں کی خریداری کے لئے فراہم کئے گئے ہیں جن کا تناسب 54.3 فیصد رہا ہے۔

متعلقہ عنوان :