ایشین ویمن چیلنج ہاکی ٹورنامنٹ 22اکتوبر سے برونائی میں شروع ہوگا

اتوار 15 اکتوبر 2017 10:00

بندر سری بگوان ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 15 اکتوبر2017ء) ایشیئن ویمن چیلنج ہاکی ٹورنامنٹ 22اکتوبر سے برونائی میں شروع ہوگا۔ٹورنامنٹ 29 اکتوبر تک جاری رہے گا۔ تفصیلات کے مطابق ٹونامنٹ میں پاکستان، ہانک کانگ، چین، سری لنکا، برونائی، میانمار اور ازبکستان کی ٹیمیں ٹائٹل کے حصول کے لئے پنجہ آزمائی کرینگی۔ پاکستان کی ٹیم اپنا پہلا میچ 22 اکتوبر کو میزبان برونائی کے خلاف کھیلے گی۔

دوسرا میچ 23 اکتوبر کو ازبکستان کے خلاف کھیلے گی۔ پاکستان ویمن ہاکی ٹیم تیسرا میچ 25 اکتوبر کو ہانگ کانگ کے خلاف پنجہ آزمائی کریگی، پاکستان ٹیم اپنا چوتھا میچ 26اکتوبر کو میانمار کے خلاف کھیلے گی اور پانچوان میچ 28 اکتوبر کو سری لنکا کے خلاف ہوگا جبکہ ٹورنامنٹ کی فائنلسٹ ٹیموں کے درمیان 29 اکتوبر کو فائنل میچ کھیلا جائیگا۔

(جاری ہے)

ایشین ویمن چیلنج ہاکی ٹورنامنٹ (برونائی) میں شرکت کرنے والی پاکستان ویمن ہاکی ٹیم رضوانہ یاسمین (کپتان) جبکہ دیگر کھلاڑیوں میں رشنا خان، عشرت عباس، تسکین کوثر، آمنہ غفار، نفیسہ انور، ابرار شیخ، اقراء جاوید، ذکیہ نواز، سائرہ اشرف، زیب انساء، سحرش وحید، حناء پرویز، مائرہ صابر، حمرا لطیف، امبرین ارشد ( نائب کپتان ) کلثوم شہزاد ی اور عائشہ رفیق پر مشتمل ہے۔

سٹینڈ بائی کھلاڑیوں میں اقبال جوئیا، رمشاء الیاس، ندا اصغر، فوزیہ ناز، سدرہ حکیم، ادیبا اور بتول کاظم شامل ہیں ۔

متعلقہ عنوان :