نیوزی لینڈ کی ٹیم (کل) انڈین بورڈ پریذیڈنٹ الیون کے خلاف ون ڈے ٹور میچ سے دورہ بھارت کا آغاز کرے گی

اتوار 15 اکتوبر 2017 10:00

ممبئی ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 15 اکتوبر2017ء) انڈین بورڈ پریذیڈنٹ الیون اور نیوزی لینڈ کی کرکٹ ٹیموںکے درمیان ون ڈے ٹور میچ (کل) منگل کو کھیلا جائیگا۔

(جاری ہے)

نیوزی لینڈ کرکٹ ٹیم نے دورے کے دوران میزبان ٹیم کے خلاف تین ون ڈے اور تین ٹی ٹونٹی بین الاقوامی میچوں کی سیریز کھیلنی ہے، ون ڈے سیریز سے قبل کیوی ٹیم انڈین بورڈ پریذیڈنٹ الیون کے خلاف 17 اور 19 اکتوبر کو دو پریکٹس میچز کھیلے گی، اس کے بعد دونوں ٹیموں کے درمیان ون ڈے سیریز کا پہلا میچ 22 اکتوبر، دوسرا میچ 25 جبکہ تیسرا اور آخری میچ 29 اکتوبر کو کھیلا جائے گا، نیوزی لینڈ اور بھارت کے درمیان ٹی ٹونٹی سیریز کا پہلا میچ یکم نومبر، دوسرا میچ 4 نومبر جبکہ تیسرا اور آخری میچ 7 نومبر کو کھیلا جائے گا۔

متعلقہ عنوان :