پاکستان اور سری لنکا کے درمیان دوسرا ون ڈے (آج) کھیلا جائے گا، گرین شرٹس کو پانچ میچوں کی سیریز میں 1-0 کی برتری حاصل

اتوار 15 اکتوبر 2017 10:00

ابوظہبی ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 15 اکتوبر2017ء) پاکستان اور سری لنکا کی کرکٹ ٹیموں کے درمیان دوسرا ون ڈے انٹرنیشنل کرکٹ میچ (آج) پیر کو ابو ظہبی میں کھیلا جائے گا۔ پاکستان کو پانچ میچوں کی سیریز میں 1-0 کی برتری حاصل ہے۔

(جاری ہے)

دبئی میں کھیلے گئے پہلے میچ میں گرین شرٹس نے آئی لینڈرز کو 83 رنز کے واضح مارجن سے شکست دی تھی، دونوں ٹیموں کے درمیان تیسرا ون ڈے 18 اکتوبر کو ابوظہبی میں کھیلا جائے گا۔ چوتھا ون ڈے 20 اکتوبر جبکہ پانچواں اور آخری ون ڈے 23 اکتوبر کو کھیلا جائے گا۔ اس کے بعد دونوں ٹیموں کے درمیان ٹی ٹونٹی سیریز کھیلی جائے گی۔

متعلقہ عنوان :