سی پیک منصوبے کے تکمیل سے معاشی انقلاب برپاہوگا،،26 اکتوبر کو کوئٹہ میں مفتی محمود کانفرنس ملکی سیاست میں سنگ میل ثابت ہوگی،سینیٹ کے ڈپٹی چیئرمین مولانا عبدالغفورحید ری کا کوئٹہ میںمنعقدہ تقریب سے خطاب

اتوار 15 اکتوبر 2017 00:40

کوئٹہ۔14 اکتوبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 15 اکتوبر2017ء) سینیٹ کے ڈپٹی چیئرمین وجمعیت علماء اسلام کے مرکزی سیکرٹری مولانا عبدالغفورحید ری نے کہاہے کہ سی پیک منصوبے کی تکمیل سے ملک میں معاشی انقلاب آئے گا۔26 اکتوبر کوکوئٹہ میں مفتی محمود کانفرنس ملکی تاریخ میں سنگ میل ثابت ہوگا۔قبائلی شخصیات کی جمعیت علماء اسلام میں شمولیت نیگ شگون ہیں ۔

ان خیالات کااظہار انہوںنے ہفتے کو کوئٹہ میں شہزاد ہ سلیمان احمد زئی اورانکے ساتھیوں کی شمولیت کے موقع پر منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔تقریب میں جمعیت علماء اسلام کے صوبائی امیرمولانا فیض محمد ،صوبائی جنرل سیکرٹری ملک سکندر ایڈووکیٹ سینیٹر مفتی عبدالستار سمیت دیگر رہنماء بھی موجودتھے۔ڈپٹی چیئرمین سینیٹ مولانا عبدالغفورحیدری کاکہناتھاکہ وزیراعظم پاکستان شاہدخاقان عباسی نے محکمہ پوسٹل سروسز کی جانب سے مفتی محمود کی سیاسی خدمات کے اعتراف میں یادگاری ٹکٹ جاری کرنے کی تقریب کی صدارت کی جوکہ قومی اعزاز ہیں ۔

(جاری ہے)

انہوںنے کہاکہ آج ملک بھر میں جمعیت علماء اسلام کے زیراہتمام مفتی محمود کی یوم وفات منایاگیا۔ انہوںنے کہاکہ مفتی محمود نے پاکستان کو فلاحی اسلامی ریاست بنانے کی جوجدوجہد کی ۔انہیں ہمیشہ یادرکھاجائے گا۔انہوںنے کہاکہ 26 اکتوبر کوبلوچستان کے عوام مفتی محمود کانفرنس کو بھرپورطورپر کامیاب بنائینگے۔قائد جمعیت علماء اسلام مولانا فضل الرحمان سمیت دیگراکابرین شرکت کرینگے ۔

انہوںنے کہاکہ سی پیک منصوبہ ملکی معیشت میں انقلابی قدم ثابت ہوگاتاہم اس کو متنازعہ بنانے سے گریز کیاجائے تاکہ اسکے ثمرات بلوچستان اورپاکستان کے عوام تک پہنچ سکے ۔مولانا عبدالغفورحیدری نے کہاکہ شہزادہ سلیمان احمد زئی کی شمولیت سے جمعیت علماء اسلام مزید فعال ہوگی ۔کارکن گھر گھر جمعیت کاپیغام پہنچائے آئندہ انتخابات میں ملک بھر میں جمعیت علماء اسلام سب سے بڑی قوت بن کر ابھرے گی ۔

متعلقہ عنوان :