لیسکو کوٹ لکھپت ڈویژن نے بجلی چوروں کے خلاف آپریشن‘47 سے زائد لوگوں کے خلاف ایف آئی آر کے استغاثے بھیج دیئے

ہفتہ 14 اکتوبر 2017 23:41

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 14 اکتوبر2017ء) لیسکو کوٹ لکھپت ڈویژن نے بجلی چوروں کے خلاف آپریشن‘47 سے زائد لوگوں کے خلاف ایف آئی آر کے استغاثے بھیج دیئے گئے۔تفصیلات کے مطابق لیسکو کوٹ لکھپت ڈویژن نے ایکسیئن فیضان قادر کی زیر نگرانی بجلی چوروں کے خلاف آپریشن کرتے ہوئے ایک سے ڈیڑھ لاکھ یونٹ کی بجلی چوری پکڑ لی۔

(جاری ہے)

لیسکو کوٹ لکھپت ڈویژن میں آنے والی پانچوں سب ڈویژنز حمزہ ٹاون، کاہنہ، اسماعیل نگر، نشتر کالونی اور صوفیا آباد میں لیسکو کی جانب سے کارروائی عمل میں لاتے ہوئے بجلی چوری پکڑی کارروائی کرتے ہوئے لیسکو نے 47 سے زائد افراد کے خلاف ایف آئی آر کے استغاثے متعلقہ تھانوں میں بھجوا دیئے۔

ایکسیئن لیسکو کوٹ لکھپت فیضان قادر کا کہنا ہے کہ کارروائی عمل میں لاتے ہوئے ایک سے ڈیڑھ لاکھ یونٹ کے قریب بجلی چوری پکڑی گئی اس ڈویژن میں کسی بجلی چور کو کارروائی کے بغیر نہیں چھوڑا جائے گا۔

متعلقہ عنوان :