سیشن عدالت میں کرسچن کمیونٹی کے خلاف تقر یر کیپٹن (ر)صفدرکے خلاف اندراج مقدمے کی درخواست دائرکردی گئی

ہفتہ 14 اکتوبر 2017 23:41

سیشن عدالت میں کرسچن کمیونٹی کے خلاف تقر یر کیپٹن (ر)صفدرکے خلاف اندراج ..
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 14 اکتوبر2017ء) سیشن عدالت میں کرسچن کمیونٹی کے بارے میں تقاریرکرنے پر سابق وزیراعظم میاں محمد نوازشریف کے دامادایم این اے کیپٹن (ر)صفدرکے خلاف اندراج مقدمے کی درخواست دائرکردی گئی ہے۔

(جاری ہے)

ایڈیشنل سیشن جج شہباز حسن کی عدالت میں پاکستان کرسچن نیشنل پارٹی کے جوزف فرانسس نے مسلم لیگ (ن)کے ایم این اے کیپٹن صفدر کے خلاف اپنے وکیل طاہر بشیر کی وساطت سے اندراج مقدمہ کی درخواست دائر کرتے ہوئے موقف اختیار کیا ہے کیپٹن (ر)صفدر نے حال ہی میں قومی اسمبلی میں تقاریر کرتے ہوئے کرسچن اور احمد ی کمیونٹی کو تنقید کا نشانہ بنایا اور مسیح برادری کے خلاف سخت زبان استعمال کی ان کی اس حرکت کی وجہ سے ساری مسیح برادری کے جذبات مجروح ہوئے اور مذہبی منافرت پھیلی ہے عدالت سے استدعا ہے کہ کیپٹن (ر)صفدر کے خلاف تھانہ نشترکالونی میں مقدمہ درج کرنے کا حکم دیا جائے ،عدالت نے درخواست پر ایس ایچ او تھانہ نشترکالونی کو 17اکتوبرکے لئے نوٹس جاری کرتے ہوئے رپورٹ طلب کرلی ہے۔

متعلقہ عنوان :