Live Updates

آصف زرداری کا اینٹ سے اینٹ بجانے والا بیان فوج کے لئے نہیں بلکہ کچھ اور عناصر کے لئے تھا ،پیپلز پارٹی کی کسی ادارے سے کوئی ڈیل نہیں ہوئی ، مجھے نہیں لگتا نواز شریف مارشل لاء لگوانا چاہتے ہیں ، عمران خان میرے خلاف کرپشن کا کیس لے آئیں اپوزیشن لیڈرکا عہدہ چھوڑدونگا،اگرعمران خان میرے خلاف کیس سامنے نہ لاسکے تو وہ اپنی سیاست چھوڑدیں، شاہ محمود مجھے کہہ دیتے عمران اپوزیشن لیڈربننا چاہتے ہیں میں قیادت کوہاتھ جوڑکرمناتا،آج کل سب سے زیادہ کامیاب لیڈروہ کہلاتا ہے جوسب سے زیادہ گالیاں دیتا ہے،عمران خان کواپوزیشن لیڈرکے عہدے کے لئے ایم کیوایم کے پاس بھی جانا پڑا،عمران خان نے ماضی میں ایم کیوایم کے لیے کیا کچھ نہیں کہا،میرا کوئی غیرملکی اکاؤنٹ نہیں ،پاکستان میں دواکاؤنٹ ہیں جوڈکلیئرکرچکا ہوں، قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف سید خورشید شاہ کا نجی ٹی وی کو انٹرویو

ہفتہ 14 اکتوبر 2017 23:40

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 14 اکتوبر2017ء) قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف سید خورشید شاہ نے کہا ہے کہ آصف زرداری کا اینٹ سے اینٹ بجانے والا بیان فوج کے لئے نہیں بلکہ کچھ اور عناصر کے لئے تھا ،پیپلز پارٹی کی کسی ادارے سے کوئی ڈیل نہیں ہوئی ، مجھے نہیں لگتا نواز شریف مارشل لاء لگوانا چاہتے ہیں ، عمران خان میرے خلاف کرپشن کا کیس لے آئیں اپوزیشن لیڈرکا عہدہ چھوڑدونگا،اگرعمران خان میرے خلاف کیس سامنے نہ لاسکے تو وہ اپنی سیاست چھوڑدیں، شاہ محمود مجھے کہہ دیتے عمران اپوزیشن لیڈربننا چاہتے ہیں میں قیادت کوہاتھ جوڑکرمناتا،آج کل سب سے زیادہ کامیاب لیڈروہ کہلاتا ہے جوسب سے زیادہ گالیاں دیتا ہے،عمران خان کواپوزیشن لیڈرکے عہدے کے لئے ایم کیوایم کے پاس بھی جانا پڑا،عمران خان نے ماضی میں ایم کیوایم کے لیے کیا کچھ نہیں کہا،میرا کوئی غیرملکی اکاؤنٹ نہیں ،پاکستان میں دواکاؤنٹ ہیں جوڈکلیئرکرچکا ہوں۔

(جاری ہے)

وہ ہفتہ کو نجی ٹی وی کو انٹرویو دے رہے تھے۔انہوں نے کہا کہ چیئرمین نیب کے لیے پی ٹی آئی نے تین نام دیے تھے، جسٹس ریٹائرڈ جاوید اقبال کا نام میں نے تجویزکیا تھا،جن دوناموں پرغورہورہا تھا ان میں سے ایک پی ٹی آئی کی طرف سے نامزد شخص تھا،حتمی مرحلے میں چیئرمین نیب کے لیے دوناموں پرغورہواتھا،پاناما میں اہم نام نوازشریف کا تھا۔خورشید شاہ نے کہا کہ عمران خان میرے خلاف کرپشن کا کیس لے آئیں اپوزیشن لیڈرکا عہدہ چھوڑدونگا،اگرعمران خان میرے خلاف کیس سامنے نہ لاسکے تو وہ اپنی سیاست چھوڑدیں، شاہ محمود مجھے کہہ دیتے عمران اپوزیشن لیڈربننا چاہتے ہیں میں قیادت کوہاتھ جوڑکرمناتا،آج کل سب سے زیادہ کامیاب لیڈروہ کہلاتا ہے جوسب سے زیادہ گالیاں دیتا ہے،عمران خان کواپوزیشن لیڈرکے عہدے کے لئے ایم کیوایم کے پاس بھی جانا پڑا،عمران خان نے ماضی میں ایم کیوایم کے لیے کیا کچھ نہیں کہا،میرا کوئی غیرملکی اکاؤنٹ نہیں ،پاکستان میں دواکاؤنٹ ہیں جوڈکلیئرکرچکا ہوں۔

اپوزیشن لیڈر نے کہا کہ پیپلزپارٹی کی کسی ادارے سے ناپہلے کوئی لڑائی تھی نہ آج ہے اور نہ آئندہ ہو گی۔ پیپلزپارٹی کی کسی ادارے سے کوئی ڈیل بھی نہیں ہوئی ۔ ہمیں اینٹ پر اینٹ رکھ کر پاکستان کو مضبوط بنانا ہے ۔ ریاست تب کمزور ہوتی ہے جب ادارے کمزور ہوتے ہیں ۔ مسائل کا حل صرف جمہوریت میں ہے مارشل لاء لگا تو ریاست کمزور ہو گی ۔ ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ مارشل لاء نواز شریف کو سوٹ نہیں کرتا ۔ میں نہیں سمجھتا کہ نواز شریف ملک میں مارشل لاء لگوانا چاہتے ہیں ۔ سی پیک پر امریکہ سمیت کئی ممالک ناخوش ہیں ۔ مارشل لاء ان ہی قوتوں کی خواہش ہو سکتی ہے ۔ غیر آئینی اقدام سے ہر ادارہ آزاد ہو جائے گا ۔ امریکہ اور بھارت پاکستان میں عدم استحکام چاہتے ہیں ۔…
Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات