Live Updates

عمران خان خیبرپختونخوا کے مختلف سیاسی پارٹیوں کے قائدین کے خلاف دشنام طرازی کرکے صوبے کے عوام کی توہین کررہے ہیں‘ عمران خان کو کالی عینکوں میں ان کے مخالفین ڈاکو جبکہ اردگرد ڈاکوں پارسا نظر آتے ہیں‘ عمران خان نے ڈینگی کے باعث جاں بحق ہونے والوں کے لواحیقن کے ساتھ تعزیت تک نہیں کی،ہمیں صوبے کے محرومیوں کا بخوبی ادراک ہے جس کے ازالے کیلئے تمام وسائل وموثر پیمانے بروئے کار لائیں گے

وزیراعظم کے مشیر و پاکستان مسلم لیگ (ن) کے صوبائی صدر انجینئر امیر مقام کا تقریب سے خطاب

ہفتہ 14 اکتوبر 2017 23:20

پشاور ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 14 اکتوبر2017ء) وزیراعظم کے مشیر و پاکستان مسلم لیگ (ن) کے صوبائی صدر انجینئر امیر مقام نے کہا ہے کہ عمران خان خیبرپختونخوا کے مختلف سیاسی پارٹیوں کے قائدین کے خلاف دشنام طرازی کرکے صوبے کے عوام کی توہین کررہے ہیں‘ عمران خان کو کالی عینکوں میں ان کے مخالفین ڈاکو جبکہ اردگرد ڈاکوں پارسا نظر آتے ہیں جنہوں نے صوبے کے وسائل کف دست میں ڈال کر ہڑپ کردیئے‘ ڈینگی کے باعث جاں بحق ہونے والوں کے لواحیقن کے ساتھ تعزیت تک نہیں کی،ہمیں صوبے کے محرومیوں کا بخوبی ادراک ہے جس کے ازالے کیلئے تمام وسائل وموثر پیمانے بروئے کار لائیں گے۔

ان خیالات کا اظہار انہوں نے پاکستان مسلم لیگ(ن)کے صوبائی سیکرٹریٹ میں ایک پروقار شمولیتی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔

(جاری ہے)

انجینئر امیر مقام نے کہا کہ پارٹی میں شامل ہونیو الوں کو قائد محمد نواز شریف ،کارکنوں اور اپنی جانب سے خوش آمدید کہتا ہوں،پارٹی میں شامل ہونے والے کسی اثاثے سے کم نہیں،انہیں پارٹی میں باعزت مقام دیا جائے گا۔قبل ازیں صوبے کے مختلف اضلاع سے آئے وفود نے انجینئر امیر مقام سے ملاقات کی۔ اس موقع پر حلقہ این اے فور میں بسنے والے مہمند قوم کے سینکڑوں افراد نے سابق صوبائی وزیر افتخار مہمند کے فرزند کی قیادت میں خصوصی طور پر انجینئر امیر مقام سے ملاقات کی اور ضمنی انتخابات میں ہر قسم کے تعاون کی یقین دہانی بھی کرائی ۔

Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات