مانسہرہ شہر کے گردونواح میں سوئی گیس فراہمی کا کام جاری ہے، سفیدہ کہو میرارتی دندی کوگیس لائن فراہم کی جائے گی اور روگی چھتر پلین سکیل اور بالاکوٹ کو بھی سوئی گیس فراہم کریں گے، ہزارہ موٹر وے منصوبہ پر دسمبر میں حویلیاں تک کام مکمل ہوگا جبکہ مئی2018ء میں مانسہرہ موٹر وے کی تعمیر مکمل ہوجائے گی، وفاقی وزیر مذہبی امور سردار محمد یوسف کا جلسہ سے خطاب

ہفتہ 14 اکتوبر 2017 23:23

مانسہرہ ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 14 اکتوبر2017ء) وفاقی وزیر مذہبی امور سردار محمد یوسف نے کہا ہے کہ مانسہرہ شہر کے گردونواح 10 کلومیٹر میں اربوں روپے کی لاگت سے سوئی گیس فراہمی کا کام جاری ہے ،سفیدہ کہو میرارتی دندی کو 3 کلو میٹر گیس لائن فراہم کی جائے گی اور ایبٹ آباد سے مانسہرہ12 ایچ ٹی لائن مکمل ہونے کے بعد روگی چھتر پلین سکیل اور بالاکوٹ کو بھی سوئی گیس فراہم کریں گے،ہزارہ موٹر وے منصوبہ پر دسمبر میں حویلیاں تک کام مکمل ہوگا جبکہ آگے مانسہرہ مئی2018ء میں موٹر وے کی تعمیر مکمل ہوجائے گی ۔

وہ گزشتہ روز ویلج کونسل سفر کے علاقوںکو سوئی گیس فراہم کرنے کے منصوبہ کے افتتاح کے موقع پر منعقدہ جلسہ عام سے خطاب کر رہے تھے، اس موقع پر ضلع ناظم سردار سید غلام، جمیل احمد اعوان ناظم بشارت علی سواتی ،سردار محمد الیاس،محمد بلال خان،عبدالرشید،سجاد احمد،مبارک علی،محمد سفیر نے بھی خطاب کیا، تین محلہ جات کو گیس فراہمی پر ناظم بشارت علی نے وفاقی وزیر کا شکریہ بھی ادا کیا، سردار محمد یوسف نے اپنے خطاب میں کہا کہ بہت جلد مانسہرہ 10 کلو میٹر ایریا میں گیس فراہمی کا کام مکمل ہوجائے گا، اربوں روپے کی لاگت سے 95 فیصد تک فراہمی کا کام مکمل ہوچکا ہے۔

(جاری ہے)

پینگل،میرا امجد علی تک گیس پہلے مرحلہ میں فراہم کریں گے اور بجلی سے محروم علاقوں کو بھی بجلی کے پولوں اور ٹرانسفارمرز کی فراہمی بھی شروع کردی گئی ہے۔انہوں نے کہا کہ 45 کروڑ روپے کی لاگت سے گڑھی حبیب اللہ گریڈ اسٹیشن کی تعمیر اور فیڈرز کا کام مکمل ہوچکا ہے جبکہ ہزارہ موٹر وے کی تعمیر سے اسلام آباد کا سفر ڈیڑھ گھنٹہ کا ہوجائے گا، انہوں نے کہا کہ پاکستان مسلم لیگ(ن) کی حکومت نے ملک میں سڑکوں کا جال بچھا دیا ہے، کسی بھی ملک و علاقہ کی ترقی کا دارو مدار شاہراہوں کی تعمیر پر ہوتا ہے، کشمیر موٹر وے گڑھی حبیب اللہ اور اکبر ہال کے ساتھ منسلک کریں گے۔وفاقی حکومت شہریوں کو سوئی گیس ،بجلی،اور سڑکوں کی تعمیر کے منصوبوں پر خصوصی ترجیح دے رہی ہے۔

متعلقہ عنوان :