الیکشن کمیشن کبھی وارنٹ جاری نہیں کرتا،سپریم کورٹ نے نا اہل کیا تو چپ چاپ گھر چلا جاؤں گا،عمران خان
معیشت پر آرمی چیف کے خدشات بالکل درست ہیں، ڈان لیکس مودی کا ایجنڈا تھا عدلیہ کے فیصلے نہ ماننا، نا اہل شخص کو پارٹی سربراہ بنانے کا قانون بنانا، وزراء کا مجرم کا استقبال کرنا جمہوریت نہیں یہ ٹیکنوکریسی ہے شہباز شریف کے ڈرامے کرنے کے دن ختم ہو گئے، زرداری ملک میں ہوں تو حالات کا پتہ ہو، انہیں پیسے بنانے کے سوا کچھ پتہ نہیں ہے، پی پی پی اور مسلم لیگ ن نے ادارے تباہ کئے ،نجی ٹی وی کو انٹرویو
ہفتہ 14 اکتوبر 2017 23:22
(جاری ہے)
انہیں پتہ ہے کہ یہ پکڑے جائیں گے۔
اصل مسئلہ یہ ہے کہ کیا شریف خاندان کے لوگ جوابدہ ہیں کہ نہیں ہیں انہوں نے کہا کہ یہ عدلیہ پر دباؤ ڈالنے کی پوری کوشش کر رہے ہیں بلیک میل کر رہے ہیں یہ مافیا ہے ۔ میں قوم کو تیار کر رہا ہوں۔ تحریک انصاف آئین اور قانون میں رہتے ہوئے احتجاج کرے گی۔ انہوں نے کہا کہ حکومت بڑے مجرم کو بچانے کی کوشش کر رہی ہے ۔ حکمرانوں کو خوف ہے کہ ان کا پیسہ فریز ہو جائے گا۔ یہ سب کچھ ایک شخص کو بچانے کے لئے کیا جا رہ اہے۔ وزراء خود کرپشن میں ملوث ہیں وہ اپنی کرپشن بچا رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان میں جمہوریت نہیں ٹیکنوکریسی ہے دنیا میں کہیں بھی وزیر مجرم کا استقبال نہیں کرتے۔ (ن) لیگ کی پوری کوشش ہے کہ جمہوریت ڈی ریل ہو۔ احتساب عدالت میں جو ہوا اس میں جمہوریت کو شکست ہوئی۔ مجرم کو 40گاڑیوں کا پروٹوکول دیا گیا۔ یہ کون سی جمہوریت ہے ۔ انہوں نے کہا کہ دنیا میں کہیں بھی مجرم کو پارٹی سربراہ بنانے کا قانون پاس نہیں ہوتا۔ پنجاب اسمبلی سپریم کورٹ کے فیصلے کے خلاف بل پاس کرتی ہے۔ حکومت سپریم کورٹ کے فیصلے کو نہیں مانتی۔ یہ جمہوریت نہیں ہے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان میں 1970ء کے بعد شفاف انتخابات نہیں ہوئے کیا دھاندلی کی بات کرنا دہشتگردی ہے۔ انہوں نے کہا کہ قمر زمان نے قوم کا پیسہ بچانے کی بجائے مجرموں کو بچایا ۔ ان کا کہنا تھا کہ شہباز شریف کے ڈرامے کرنے کے دن ختم ہو گئے۔ شہباز شریف نے پولیس کی وردیاں بدل کر انہیں ڈاکیا بنا دیا۔ اشتہار چلائے ہمیں نے اشتہار نہیں چلائے۔ آصف علی زرداری بیرون ممالک کم جائیں انہیں سوائے پیسے بنانے کے اور کچھ پتہ نہیں ۔ پختونخواہ اس وقت سب سے کامیاب صوبہ چل رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ (ن) لیگ اور پیپلز پارٹی نے ادارے تباہ کئے انہوں نے لوگوں کو قتل کروایا لوگ سندھ میں ان سے ڈرتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ سپریم کورٹ نے نا اہل کیا تو کیوں نکالا کی رٹ نہیں لگاؤں گا۔ اپنا بوریا بستر سمیٹ کر گھر چلا جاؤں گا۔۔مزید اہم خبریں
-
بجلی چوری ، ایف آئی اے فیصل آباد زون کی بڑی کاروائیاں وفاقی وزیرداخلہ محسن رضا نقوی کی ہدایات پر بجلی چوری میں ملوث عناصر کیخلاف کریک ڈائون جاری
-
سپریم کورٹ کا کراچی میں رینجرز ہیڈ کوارٹرزسمیت تمام عمارتوں کے باہر سے رکاوٹیں ہٹانے کا حکم
-
"رینٹ اے پرائم منسٹر"
-
پی ٹی آئی کی تحریکوںملکی معیشت کو ناقابل تلافی نقصان پہنچا،شیری رحمان
-
سپریم کورٹ کا نسلہ ٹاور کی زمین بیچ کر الاٹیز کو معاوضہ ادا کرنے کا حکم
-
اگلے 5 دنوں میں طوفانی بارشوں کے باعث کسانوں کا بے تحاشہ نقصان ہونے کا خدشہ
-
ہم سب کو کسی سے سیاسی انتقام نہ لینے کا عزم کرنا چاہیے، متحد ہوکرملک کو درپیش بھنور سے نکالا جا سکتا ہے، سینیٹراسحٰق ڈار
-
سپیکر قومی اسمبلی سردارایازصادق کی زیر صدارت قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹیوں کی تشکیل کے حوالے سے اجلاس
-
بانی پی ٹی آئی ، پرویزالٰہی ، علی نوازاعوان و دیگرکے خلاف جوڈیشل کمپلیکس توڑپھوڑ کیس کی سماعت
-
مہنگائی کے بوجھ تلے دب جانے والی عوام پر گرمیوں کے آغاز میں ایک اور بجلی بم گرانے کی تیاریاں
-
صدرمملکت سے پاکستان میں آسٹریلیا کے ہائی کمشنرنیل ہاکنز کی ملاقات
-
حکومت کسانوں سے کتنی گندم خریدے گی ابھی اعدادوشمار نہیں بتا سکتا
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.