سری لنکن کرکٹ بورڈ کا پاکستان جانے سے انکار کرنے والے کھلاڑیوں کو ٹی ٹوئنٹی سیریز کیلئے منتخب نہ کرنے کی دھمکی

muhammad ali محمد علی ہفتہ 14 اکتوبر 2017 22:41

سری لنکن کرکٹ بورڈ کا پاکستان جانے سے انکار کرنے والے کھلاڑیوں کو ٹی ..
کولمبو (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔14اکتوبر2017ء) سری لنکن کرکٹ بورڈ کا پاکستان جانے سے انکار کرنے والے کھلاڑیوں کو ٹی ٹوئنٹی سیریز کیلئے منتخب نہ کرنے کی دھمکی دے دی ہے۔ تفصیلات کے مطابق سری لنکن کرکٹ بورڈ نے ہر صورت ایک ٹی ٹوئنٹی میچ کیلئے ٹیم پاکستان بھیجنے کا فیصلہ کیا ہے۔ اس حوالے سے سری لنکن کرکٹ بورڈ نے کھلاڑیوں کے تحفظات کو بھی رد کر دیا ہے۔

(جاری ہے)

سری لنکن کرکٹ بورڈ کا پاکستان جانے سے انکار کرنے والے کھلاڑیوں کو ٹی ٹوئنٹی سیریز کیلئے منتخب نہ کرنے کی دھمکی دی ہے۔ کرکٹ بورڈ حکام نے موقف اختیار کیا ہے کہ دورہ کرنے یا نہ کرنے کا فیصلہ کھلاڑی نہیں بورڈ کریں گے۔ اگر کوئی کھلاڑی پاکستان جانے سے انکار کرتا ہے تو پھر اسے پوری سیریز کیلئے منتخب نہیں کیا جائے گا۔ واضح رہے کہ پاکستان اور سری لنکا کے درمیان 30 اکتوبر کو لاہور میں ایک ٹی ٹوئنٹی میچ شیڈول ہے۔ میچ کے انعقاد کیلئے پی سی بی کی جانب سے تیاریاں بھی شروع کر دی گئی ہیں۔

متعلقہ عنوان :