گوادر بندرگارہ کے فعال ہونے اور سی پیک منصوبے کی تکمیل سے ملک سمیت پورے خطے میں نئے معاشی انقلاب کا آغاز ہو، چیئرمین گوادر پورٹ اتھارٹی دوستین خان
ہفتہ 14 اکتوبر 2017 23:20
(جاری ہے)
بریفنگ میں چیف سیکرٹری بلوچستان اورنگ زیب حق، صوبائی سیکریٹری داخلہ ڈاکٹر اکبر حریفال، آئی جی پولیس بلوچستان ایوب قریشی، کمشنر مکران ڈویژن بشیراحمد بنگلزئی، ڈپٹی کمشنر گوادر محمد نعیم بازئی سمیت دیگر سول وعسکری حکام نے شرکت کی۔
اس موقع پر چیئرمین گوادر پورٹ اتھارٹی نے کہا کہ گوادر بندرگاہ اور سی پیک منصوبوں پر کام تیزی سے جاری ہے۔ ان منصوبوں کی تکمیل سے پاکستان سمیت پورے خطے میں نئے دور کا آغاز ہوگا۔ چین اور پاکستان کے وسط ایشیائی ریاستوں ایران ودیگر ممالک سے روابط کے فروغ میں گوادر بندرگاہ کا ایک کلیدی کردار ہے جبکہ گوادر میں بین الاقوامی نوعیت کے ہوائی اڈے کی تعمیر بھی شروع کی جارہی ہے جس سے تجارتی سرگرمیوں کو مزید فروغ ملے گا۔ گوادر میں ہوائی اڈے اور تجارتی زونوں کو آپس میں ملانے کے لئے شاہراہوں کی تعمیر پر بھی کام جاری ہے۔ گوادر پورٹ پر ٹرانس شپمنٹ شروع کی جارہی ہے۔ اس منصوبے پر کام رواں سال شروع ہوجائے گا۔ انہوں نے کہا کہ پاک ایران بارڈر پر دونوں ممالک کے سیکیورٹی حکام حالات کو بہتر بنانے کے خواہاں ہیں۔ گوادر اور چاہ بہار کے درمیان ریلوے لائن کی تعمیر کا منصوبہ بھی زیر غور ہے۔ گوادر پورٹ اتھارٹی کے چیئرمین نے بتایا کہ گوادر میں اس سال کے آخر میں انٹرنیشنل نمائش منعقد کی کی جائے گی جس میں دیگر ممالہ کے ساتھ ساتھ ہمسایہ ملک ایران کو بھی مدعو کیا جائے گا۔متعلقہ عنوان :
مزید قومی خبریں
-
حکومت کی اقتصادی حکمت عملی میں صنعتی ترقی اور برآمدات کا فروغ اولیں ترجیح ہے، بجٹ میں صنعتی پالیسی لا رہے ہیں‘رانا تنویر حسین
-
وزیرِاعلی سندھ نے پیپلزبس سروس آٹو میٹڈ فیئر کلکشن سسٹم کا افتتاح کر دیا
-
حکومت کسانوں، گندم کے مسئلے پر بہت فکر مند ہے‘ احسن اقبال
-
وزیراعلیٰ مریم نوازشریف کا راجن پور میں 8 سالہ بچی سے زیادتی کے واقعہ کا نوٹس
-
پاکستان انٹرنیشنل ایئرلائن آمدہ حج سیزن کے دوران تقریبا ً34 ہزار عازمین حج کو 170 پروازوں کے ذریعے حجازمقدس پہنچائے گی
-
وزیرمواصلات عبدالعلیم خان کا سمبڑیال کھاریاں موٹروے کا فضائی دورہ
-
9 مئی واقعات کی شفاف تحقیقات کے بغیرملک آگے نہیں بڑھ سکتا ، زرتاج گل
-
کلر کہار، ڈرائیور اپنے کی ٹریکٹر کی زد میں آ کر جاں بحق
-
9 مئی: عمرسرفرازچیمہ کی درخواست ضمانت پرسرکاری وکیل سے دلائل طلب
-
9 مئی : ڈاکٹر یاسمین راشد کی ضمانت کی درخواستوں پر پراسیکیوشن کو کل تک مہلت
-
ٹرانسپورٹرز کے جائز مسائل حل کئے جائیں گے ،انسداد سمگلنگ کارروائی جاری رہے گی ،میرسرفرا زبگٹی
-
گورننس کی بہتری کیلئے اقدامات اٹھا ئے جا رہے ہیں ،سول سروسز کے تمام گروپس کو ساتھ دینا ہوگا،وزیر اعلی بلوچستان
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.