کیا ماہرہ خان اور رنبیر کپور نے 2 مختلف مواقعوں پر ایک ہی جیسی شرٹ زیب تن کی؟ بھارتی میڈیا نے ایک اور اسکینڈل بنا ڈالا

muhammad ali محمد علی ہفتہ 14 اکتوبر 2017 22:01

کیا ماہرہ خان اور رنبیر کپور نے 2 مختلف مواقعوں پر ایک ہی جیسی شرٹ زیب ..
ممبئی (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔14اکتوبر2017ء) بھارتی میڈیا نے رنبیر کپور اور ماہرہ خان کا ایک اور اسکینڈل بنا ڈالا ہے۔ تفصیلات کے مطابق امریکا میں سرعام رات گئے سڑک پر سگرٹ نوشی کرتے کی تصاویر کے بعد سے اب ماہرہ خان اور رنبیر کپور ایک اور اسکینڈل کی زد میں آگئے ہیں۔ بھارتی میڈیا نے رنبیر کپور اور ماہرہ خان کا ایک اور اسکینڈل بنا ڈالا ہے۔

(جاری ہے)

بھارتی میڈیا کی جانب سے کہا جا رہا ہے کہ رنبیر کپور اور ماہرہ خان کے درمیان آجکل قریبی تعلقات قائم ہیں۔ ممکنہ طور پر دونوں ایک ساتھ رہائش بھی اختیار کیے ہوئے ہیں۔ بھارتی میڈیا کے مطابق رنبیر کپور اور ماہرہ خان 2 مختلف مواقعوں پر ایک ہی جیسی شرٹ زیب تن کیے دیکھے گئے ہیں۔ اس سے یوں معلوم ہوتا ہے کہ دونوں فنکاروں کے درمیان قربت کا رشتہ قائم ہو چکا ہے۔ اس حوالے سے مزید تفصیلات ملاحظہ کیجیے:

متعلقہ عنوان :