ویک اینڈ کے موقع پر ملک بھر سے سیاحوں نے مری کا رخ کرلیا

ہفتہ 14 اکتوبر 2017 23:18

ویک اینڈ کے موقع پر ملک بھر سے سیاحوں نے مری کا رخ کرلیا
مری ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 14 اکتوبر2017ء) ملکہ کوہسار مری میں ویک اینڈ کے موقع پر ملک بھر سے سیاحوں نے مری کا رخ کرلیا۔ جمعہ اور ہفتہ کو سیاحوں کی آمد کا سلسلہ جاری ہے‘ ان دنوں مری کا موسم انتہائی خوشگوار ہے۔ چمکتی دھوپ اور ہلکی ہلکی خنک ہوا نے اس جنت بینظیر وادی کی دلکشی میں مزید اضافہ کردیا ہے۔

(جاری ہے)

دن کو تو موسم انتہائی خوشگوار ہوتا ہے لیکن سورج ڈھلتے ہی سردی میں بتدریج خوشگواراضافہ یہاں کے موسم کو انتہائی پر کشش بنا دیتا ہے ۔

ایسے میں یہاں آنے والے سیا ح خنک موسم سے لطف اندوز ہونے کیلئے گرم کپڑوں اور اسی نوعیت کے مشروبات کا استعمال شروع کردیتے ہیں۔ بڑی تعداد میں سیاحوں کی آمد کی وجہ سے تاجروں کے کاروبار پر بھی مثبت اثرات مرتب ہورہے ہیں ۔برفباری سے قبل مری میں جمعہ ،ہفتہ اور اتوار کو ہی سیاح مری کارخ کرتے ہیں اور مری کے حسین دلکش مناظر ،خوبصورت موسم ،سرسبز موسم اور بلند وبالا کوہساروں سے خوب لطف اندوز ہوتے ہیں ۔

متعلقہ عنوان :