پشاور،فاٹا فٹبال سپر لیگ ٹورنامنٹ میں شنواری فٹبال کلب اور خیبرایگل کی ٹیموں نے کامیابی حاصل کرلی

ہفتہ 14 اکتوبر 2017 23:10

پشاور،فاٹا فٹبال سپر لیگ ٹورنامنٹ میں شنواری فٹبال کلب اور خیبرایگل ..
پشاور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 14 اکتوبر2017ء) فاٹا فٹبال سپر لیگ ٹورنامنٹ میں شنواری فٹبال کلب اور خیبرایگل کی ٹیموں نے کامیابی حاصل کرلی ، قیوم سپورٹس کمپلیکس پشاورمیں ملک کی تاریخ میں پہلی مرتبہ فاٹا فٹبال سپر لیگ میں ہفتہ کو دو میچز کھیلے گئے پہلے میں شاہین فٹبال کلب نے ینگ جمرود کو صفر کے مقابلے ایک گول سے شکست دی ، دونوں ٹیموں کے مابین میچ کا پہلا ہاف بغیر کسی گول کے برابر رہا جبکہ دوسرے ہاف کے شروع ہی میں شاہین کلب کی طرف سے سراج نے گول کرکے میچ میں ایک صفر کی برتری حاصل کی جو کہ آخر تک برقرار رہی ، دوسرا میچ خیبر ایگل اور جمرود یونائیٹڈ کے مابین کھیلاگیا جس میں خیبرایگل نے ایک کے مقابلیپانچ گول سے کامیابی حاصل کی ، خیبرایگل کی طرف سے صمد نے تین،کوزا نے دوگولے کئے ،جبکہ جمرود یونائیٹڈ کی طرف سے منیب نے واحد گول کیا، میچ میں امتیاز، امین ، عبدالرحمان اور دلاور نے میچ ریفری جبکہ قاضی آصف نے میچ کمشنر کے فرائض انجام دیئے ۔

(جاری ہے)

اس موقع پر ٹورنامنٹ کے چیف آرگنائز شاہد خان شنواری ، خیبرپختونخوا فٹبال ایسوسی ایشن کے سیکرٹری جنرل راجہ عبدالباسط کمال سمیت دیگراہم شخصیات موجود تھیں۔ٹورنامنٹ میں بارہ ٹیمیں شامل ہیں جن کو چار مختلف گروپس میں تقسیم کیاگیا ہے ۔ جس میں درہ ایگل‘باجوڑ سٹارز‘شمس یونائٹیڈ ‘ملک سعد فالکنز‘غازی عجب خان ‘خیبر گرین ازمرے‘ینگ جمرود ‘ایف سی یونائٹیڈ ‘کرم شاہین ‘خیبر ایگل ‘فا الحاج گروپ ‘فقیر ایپی سائوتھ وزیرستان کی ٹیمیں شرکت کررہی ہیں ۔