کوہاٹ ، شوہر نے بیوی کو آشنا کے ہمراہ گھر کے اندر قابل اعتراض حالت میں دیکھ کر دنوں کو قتل کردیا، مقدمہ درج

ہفتہ 14 اکتوبر 2017 23:10

کوہاٹ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 14 اکتوبر2017ء) شوہر نے بیوی کو آشنا کے ہمراہ گھر کے اندر قابل اعتراض حالت میں دیکھ کر دنوں کو قتل کردیا،دوہرے قتل کی اس واردات کا مقدمہ تھانہ جرما میں درج کرلیا گیا ہے ۔پولیس کے سامنے دئیے گئے بیان میں مدعی مقدمہ لعل مین گل ولد سردار خان نے بتایا کہ گزشتہ شب اسکے بھتیجے سلیمان بادشاہ ولد گلاب خان نے اپنے پڑوسی عمران ولد عثمان سکنہ اورکزئی ایجنسی حال وزیرو کلے کو اپنی بیوی شمیم بیگم کیساتھ گھر کے اندر قابل اعتراض حالت میں دیکھ کر فائرنگ کردی اور دونوں کو موت کے گھاٹ اتار دیا ۔

واردات کے بعد ملزم فوری طور پر جائے وقوعہ سے فرار ہوگیا جبکہ جرم چھپانے کیلئے مقتولین کو پوسٹ مارٹم کے بغیرچپکے سے دفنایا جارہا تھاکہ اس دوران واقعے کا علم ہونے پر ایس ایچ او تھانہ جرما وقار احمد نے پولیس نفری کے ہمراہ جائے وقوعہ پر پہنچ کردونوں لاشیں تحویل میں لیکر پوسٹ مارٹم کیلئے لیاقت میموریل وومن اینڈ چلڈرن ہسپتال منتقل کردی جہاں پوسٹ مارٹم رپورٹ میں دونوں افراد کو اسلحہ آتشیں سے قتل کرنے کی تصدیق ہوئی اور دوہرے قتل کی اس واردات میں نامزد ملزم سلیمان بادشاہ کے خلاف تھانہ جرما میں مقدمہ درج کرلیا گیا۔

(جاری ہے)

پولیس نے جائے وقوعہ سے تفتیش میں اہم ثابت ہونیوالے تمام شواہد قبضے میں لیکرارتکاب جرم کے بعد روپوش ہونیوالے ملزم کی تلاش میں مختلف مقامات پر چھاپہ مار کاروائیاں شروع کردی ہیں جبکہ قتل کے اس مقدمہ کے حوالے سے مزید تفتیش جاری ہے۔

متعلقہ عنوان :