11 نومبر کو پی ٹی آئی رہنما اسد عمر باجوڑ میں الیکشن مہم کا آغاز کریں گے

ہفتہ 14 اکتوبر 2017 23:05

باجوڑ ایجنسی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 14 اکتوبر2017ء) 11 نومبر کو پی ٹی آئی کے مرکزی سینئررہنما اسد عمر باجوڑ میں الیکشن مہم کا آغاز کریں گے۔ گل ظفر خان باغی۔پاکستان تحریک انصاف باجوڑ کے زیر اہتمام واڑہ ماموند علاقہ بدان میں ایف سی آر نامنظور کے عنوان سے ایک بڑے جلسے کا اہتمام کیا گیا۔ جلسے میں پی ٹی آئی کے سینئرقائدین کے علاوہ ہزاروں کے تعداد میں کارکنان نے شرکت کی اور حلقہ این اے 43 کے الیکشن کے لیے گل ظفر خان باغی پر اعتماد کا اظہار کیا۔

اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے سابقہ نامزد امیدوار گل ظفر خان باغی نے کہ ایف سی آر کے باعث ہماری تعلیم، ہماری حیا ہماری عزتیں برباد ہوچکی ہے۔ علاقائی ذمہ داری کے نام پر ہر جگہ ہماری تذلیل کی جارہی ہے، انتظامیہ عوام کے ساتھ اس جاری ظلم کو بند کردیں، قومی سلامتی کے نام پر ہم نے سینکڑوں جانوں کی قربانی دی ہے۔

(جاری ہے)

پاکستان تحریک انصاف روز اول سے ہی ایف سی آر کے خلاف بھرپور انداز میں تحریک چلا رہی ہے اور اس کا خاتمہ ہم ہی کریں گے۔

انہوں نے مزید کہا کہ الیکشن میں بہت کم وقت رہ گیا ہے ووٹ آپ کے ہاتھ میں ایک ایسا طاقت ہے جس کے بل بوتے پر تم یہاں کے ظالم جاگیرداروں سے انتقام لے سکتے ہو، میں تمہیں دعوت فکر دیتا ہوں کہ ان ظالم وڈیروں کے کھوکھلے دعوں میں مزید مت آؤ، اپنے علاقائی لیڈر کا انتخاب کرو۔ پی ٹی آئی کے سنیئر رہنما اور الیکشن کمیٹی کے مرکزی کردار اسد عمر 11نومبر کو باجوڑ ایجنسی کا دورہ کریں گے، جس کے لیے تمام تر انتظامات مکمل ہوگئے ہیں اور اسد عمر ہی ہماری مہم کا آغاز کریں گے۔

متعلقہ عنوان :