ٹانک ،پانی قلت شدت اختیار کرگیا ، شہری سارادن پانی کی تلاش میں سرگرداں

ہفتہ 14 اکتوبر 2017 23:05

ٹانک(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 14 اکتوبر2017ء) ٹانک میں پانی قلت شدت اختیار کرگیا ہے شہری سارادن پانی کی تلاش میں سرگرداں ہوتے ہیں ضلعی انتظامیہ پانی بحران کے خاتمے میں بری طرح ناکام ہوچکی ہے ٹانک شہرمیں گزشتہ کئی دنوں سے پانی بحران نے انتظامیہ کی کارکردگی کا پول کھول کررکھ دیا ہے ٹانک کے دیہی علاقوں میں انسان اور جانور ایک ہی گھات سے مضر صحت پانی پینے پر مجبورہیں جسکے باعث مکین مختلف قسم کے موضی امراض میں مبتلا ہو چکے ہیں ایک طرف صوبائی حکومت گھر گھر پانی کی فراہمی کیلئے کروڑوں روپے خرچ کر رہی ہے تو دوسری جانب ٹانک کے مکین آج کے جدید دور میں پانی جیسی بنیادی ضروریات زندگی سے محروم ہیں مکینوں کا کہنا ہے کہ ٹانک کے مختلف علاقوں کیلئے صوبائی حکومت کے منظور کردہ ٹینڈرز ہونے کے باوجود بھی ایس ای پبلک ہیلتھ یونس خٹک کا ورک آرڈرز جاری نہ کرنا پانی بحران کی اصل وجہ ہے انہوں نے کہا کہ درجنوں ٹیوب ویلز میں تاخیری حربوں کے باعث جٹاتر کے درجنوں دیہات پینے کے پانی سے محروم ہیں جسکے باعث نونہالان قوم صبح اٹھتے ہی سکولوں کے بجائے ہاتھوں میں برتن لئے پانی کی تلاش میںنکل جاتے ہیں علاقہ جٹاتر کے درجنوں دیہاتوں نے پانی بحران کے باعث صحرائے تھر کی شکل اختیار کرلی ہے جو کہ تبدیلی کے دعویدار صوبائی حکومت کیلئے سوالیہ نشان بن چکاہے انہوں نے چیف سیکریٹری اور وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا سے فوری اصلاح احوال کا مطالبہ کیاہے۔

متعلقہ عنوان :