حافظ آباد، اسلامی نظام ہی ملک کی تقدیر بدل سکتا ہے،امیر جماعت اسلامی پنجاب میاں مقصود احمد

ہفتہ 14 اکتوبر 2017 23:02

حافظ آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 14 اکتوبر2017ء) جماعت اسلامی پنجاب کے امیر میاں مقصود احمد نے کہا ہے کہ اسلامی نظام ہی ملک کی تقدیر بدل سکتا ہے،جس کے نفاذکیلئے جماعت اسلامی بھپور جدوجہد کررہی ہے وہ ہفتہ کو ڈاکٹر محمد یسن کی زیرصدارت ضلعی شوری اور امرائے زون کے اجلاس سے خطاب کررہے تھے۔

(جاری ہے)

میاںمقصود احمد نے کہا کہ ختم نبوت جیسے حساس اور طے شدہد شرعی مسئل کو الجھانے کی کوشش کرنے والے خودہی بے نقاب ہورہے ہیں۔انہوں نے واضح کیا کہ دینی جماعتوں کے اتحاد کی کاوش کامیاب ہونے کی صورت میں قوم کو کرپٹ مافیا سے نجات حاصل ہونے کے ساتھ شفاف کردار کی حامل قیادت کی راہ ہموار ہوگی۔ جس سے ناانصافی غربت اور بے روزگاری کے خاتمے کی بھی ضمانت مل سکے گی۔

متعلقہ عنوان :