حافظ آباد، پولیس کی کارروائی کوٹ سرورانٹرچینج 4سمگلرز گرفتار ، 13کلومنشیات برآمد ،مقدمات درج

ہفتہ 14 اکتوبر 2017 23:02

حافظ آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 14 اکتوبر2017ء) سکھیکی پولیس نے کوٹ سرورانٹرچینج کے قریب دوگاڑیوں سے منشیات کے چار سمگلرز کو گرفتار کرکے انکے قبضہ سے 11کلو چرس ،2کلو گرام افیون برآمد کرکے انکے خلاف دوالگ الگ مقدمات درج کرلئے۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق منشیات کے سمگلرز دو مختلف گاڑیوں میں بھاری مقدار میں منشیات لے جارہے تھے کہ سکھیکی پولیس نے کوٹ سرور انٹرچینج کے قریب دوران چیکنگ انکی گاڑیوں کو روک کر گاڑیوں میں چھپائی گئی 11کلو چرس اور 2کلو گرام افیون برآمد کرلی اور چاروں ملزمان ماجد، اسد خان، امجد اقبال سکنہ پشاور اور شفاعت اللهسکنہ خیبر ایجنسی کو گرفتارکرکے انکے خلاف دوالگ الگ مقدمات درج کرلئے۔

پولیس کے مطابق گرفتار ملزمان صوبہ خیبر پختونخواہ سے پنجاب کے مختلف علاقوں میں منشیات اسمگل کرتے تھے۔

متعلقہ عنوان :