میاں چنوں، کرسچن کالونی میں گھر میں آگ بھڑک اٴْٹھی ،قیمتی سامان جل کر خاکستر ،2گھٹنے بعدفائربریگیڈ عملہ آگ پر قابو پالیا

ہفتہ 14 اکتوبر 2017 22:53

میاں چنوں، کرسچن کالونی میں گھر میں آگ بھڑک اٴْٹھی ،قیمتی سامان جل ..
میاں چنوں(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 14 اکتوبر2017ء) کرسچن کالونی میں گھر میں اچانک آگ بھڑک اٴْٹھی،آگ نے دیکھتے ہی دیکھتے پورے گھر کو اپنی لپیٹ میں لے لیا،گھر کا قیمتی سامان جل کر خاکستر ہوگیا،فائربریگیڈ عملہ نے 2گھنٹے کی کوشش کے بعد آگ پر قابوپالیا،تفصیلات کے مطابق میاں چنوںکے علاقہ جی ٹی روڈ کرسچن کالونی میں یونس مسیح کے گھر میں اچانک آگ بھڑگ اٴْٹھی،آگ نے دیکھتے ہی دیکھتے پور ے گھر کو اپنی لپیٹ میں لے لیا،فائربریگیڈ کے عملہ نے موقع پر پہنچ کر 2گھنٹے کی کوشش کے بعد آگ پر قابو پالیا،لیکن آ گ لگنے کے وجہ گھر کا تمام سامان جل کر خاکستر ہوگیا ،ریسکیو 1122 کی ٹیمیں بھی موقع پر موجود تھیں،تنگ گلیوں کی وجہ سے آگ بجھانے میں شدید دشواری کا سامنا کرنا پڑا۔

۔

متعلقہ عنوان :