شعر و شاعری معاشرے کی اصلاح کا اہم ذریعہ ہے،حکومت مقامی شعراء کی سر پرستی کریں،شعراء حضرات

ہفتہ 14 اکتوبر 2017 22:53

ْمہمند ایجنسی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 14 اکتوبر2017ء) خیبر پختونخواہ کے معروف شعراء نے کہا کہ شعر و شاعری معاشرے کی اصلاح کا اہم ذریعہ ہے،فاٹا اور خیبر پختونخواہ ادبی لحاظ سے صدیوں پرانی تاریخ رکھتی ہے، حکومت مقامی شعراء کی سر پرستی کریں۔ صالح معاشرے کی تشکیل میں اہم کردار ادا کرینگے۔ ہفتہ کو و خیبر پختونخواہ کے معروف شعراء سحر کتوزئی، مولانا عبدالمنان طالب، محب گل محب، مہمند مرکزی ادبی ٹولنہ کے صدرجاندار شاہ جلبل، تبسم مہمند، نذیر احمد تراب اور دیگر نے ہفتہ کو مہمند پریس کلب میں مولانا عبدالمنان طالب کے نئے کتاب " ما کہ گنڈلی شونڈی پرانستلی" کی تقریب رونمائی اور شعراء کی تنظیم سنگر ادبی ٹولنہ کے سالگرہ کے مناسبت سے منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔

(جاری ہے)

جس میں مہمند ایجنسی کے مختلف ادبی تنظیموں کے رہنمائوں اور مقامی شعراء نے کثیر تعداد میں شرکت کی۔ اور اپنے منظوم کلام سنائے۔ مہمان شعراء نے مولانا عبدالمنان طالب کے نئے منظوم تصنیف کی باقاعدہ نقاب کشائی کی اور کتاب کو حالت حاضرہ کے عین مطابق اور علاقائی ماحول میں اُمید و رہنمائی کا ذریعہ قرار دیا۔ تقریب کے آخر میں صدر محفل سحر کتوزئی ، مولانا عبدالمنان طالب آف سنگر اور جاندار شاہ جلبل مہمند نے بہترین کلام پیش کرنے والے اور مہمان شعراء میں ادبی کتابوں کے تخائف تقسیم کئے۔