احسن اقبال کے بیان پر بطور سپاہی اور پاکستانی دکھ ہوا،اپنے الفاظ پر قائم ہوں ،ترجمان پاک فوج

ہفتہ 14 اکتوبر 2017 22:50

احسن اقبال کے بیان پر بطور سپاہی اور پاکستانی دکھ ہوا،اپنے الفاظ پر ..
راولپنڈی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 14 اکتوبر2017ء) پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے ڈائریکٹر جنرل میجر جنرل آصف غفور نے کہا ہے کہ احسن اقبال کے بیان پر بطور سپاہی اور پاکستانی دکھ ہوا،اپنے الفاظ پر قائم ہوں آئین کے مطابق بات کی ،میرا کوئی بیان ذاتی نہیں پوری فوج کا موقف ہوتا ہے۔

(جاری ہے)

ہفتہ کو ڈی جی آئی ایس پی آر میجر جنرل آصف غفور نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہاکہ احسن اقبال کے بیان پر بطور سپاہی اور پاکستانی دکھ ہوا،اپنے الفاظ پر قائم ہوں ،ملکی معیشت پر جو کہا وہ سیمینار کا حصہ تھا،کوئی بھی کام آئین وقانون سے بالاتر نہیں ہوگا،ہر وہ کام کریں گے جو آئین و قانون کے مطابق ہوگا۔