ڈی جی آئی ایس پی آر نے اپنی پریس کانفرنس میں کینیڈین خاندان کے سربراہ کا ویڈیو کلپ بھی چلایا

ہفتہ 14 اکتوبر 2017 22:50

ڈی جی آئی ایس پی آر نے اپنی پریس کانفرنس میں کینیڈین خاندان کے سربراہ ..
راولپنڈی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 14 اکتوبر2017ء) ڈی جی آئی ایس پی آر نے اپنی پریس کانفرنس میں بازیاب کرائے گئے کینیڈین خاندان کے سربراہ کا ویڈیو کلپ بھی چلایا جس میں انھوں نے پاک فوج کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہاکہ پاکستانی فوج انتہائی پروفیشنل ہے۔

(جاری ہے)

ہفتہ کو پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے ڈائریکٹر جنرل میجر جنرل آصف غفور نے پریس کانفرنس کی جس میں انھوںنے میڈیا کو بازیاب کرائے گئے غیر ملکی خاندان کے بارے میں بریف کیا ۔ڈی جی آئی ایس پی آر نے بازیاب کرائے گئے کینیڈین خاندان کے سربراہ کا ویڈیو کلپ بھی چلایا جس میں انھوں نے پاک فوج کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہاکہ پاک فوج انتہائی پروفیشنل ہے۔

متعلقہ عنوان :