بھارتی فوج کی لائن آف کنٹرول پر بلا اشتعال فائرنگ ، 8سالہ بچہ شہید، 5 افرادزخمی

ہفتہ 14 اکتوبر 2017 22:39

بھارتی فوج کی لائن آف کنٹرول پر بلا اشتعال فائرنگ ، 8سالہ بچہ شہید، ..
راولپنڈی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 14 اکتوبر2017ء) بھارتی فوج کی لائن آف کنٹرول پر بلا اشتعال فائرنگ سے 8سالہ بچہ شہید جبکہ 5 افراد زخمی ہو گئے ۔

(جاری ہے)

آئی ایس پی آر کے مطابق بھارتی فوج نے جمعہ کیر وز لائن آف کنٹرول پر نکیال سیکٹر میں بلا اشتعال فائرنگ کی اور شہری آبادی کو نشانہ بنایا۔ جس کے باعث8سالہ بچہ سعد شہید ہو گیا اور 4بچوں سمیت 5افراد زخمی ہوئے۔45سالہ سکندر 15سالہ قرة العین 6سالہ عائقہ، 14سالہ ہمایوں، 10سالہ محی الاسلام شامل ہیں۔ جنہیں تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال نکیال منتقل کر دیا گیا ہے۔۔