حب،محکمہ پولیس میںتعلیم یافتہ ر نوجوانوں کی شب وروز کی محنت سے جرائم کاخاتمہ یقینی ہوگیا

ہفتہ 14 اکتوبر 2017 22:39

حب(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 14 اکتوبر2017ء) محکمہ پولیس میںتعلیم یافتہ فرض شناس عوامی خدمت کے جذبے سے سرشار نوجوانوںکی شب وروز کی محنت سے جرائم کاخاتمہ اب یقینی ہوگیا ہے موجودہ دورمیںنوجوان تعلیمی یافتہ پولیس آفیسرز کے مثبت کردار کی وجہ سے ماضی میںمحکمہ پولیس پر عام آدمی کا روایتی منفی تاثر ختم کرنے میں کامیاب ہوگئے ہیں ان خیالات کا اظہار نیشنل پارٹی لسبیلہ کے سینئر رہنماء یونائیٹڈلیبرفورم لسبیلہ کے جنرل سیکریٹری حافظ رسول بخش بلوچ کی قیادت میں ایک وفد نے جس میں ضلعی رہنماء یونائیٹڈ لیبر فورم لسبیلہ ایگزیکٹوکمیٹی کارکن کامریڈ ثناء زہری ، نیشنل پارٹی تحصیل گڈانی کے صدر محمد حسین انگاریہ ،نیشنل پارٹی مدینہ کالونی یونٹ کے تحصیل کونسل کے رکن ،سائیں بخش رندودیگرنے ایس ایچ او یوسف ریکی سے ان کے آفس تھانہ حب سٹی میںملاقات کے دوران گفتگوکرتے ہوئے کیا انہوں نے مزید بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ منشیات کی لعنت ہمارے نوجوان نسل کو تباہ کررہی ہیںجس کے خاتمے کے لئے پولیس سمیت ہر باشعور شہری کو اپنا کردار اداکرنا ہوگااس موقع پرایس ایچ اوتھانہ حب سٹی یوسف ریکی نے وفد سے کہاکہ پولیس عوام کا محافظ ہیںتھانے کو ہر شریف آدمی اپنا گھر تصور کریںانہوںنے کہاجرائم کاخاتمہ ہمارا اولین فرض ہے جس میں کوتائی کی گنجائش نہیں ۔

متعلقہ عنوان :