کوئٹہ، چانسلر ز کمیٹی کا تیسرا اجلاس

صو بے میں تعلیم کی ترقی اور تعلیمی اداروں کی فعالی بہتر کا رکر دگی کا مظہر ہے ، گو رنر بلو چستان محمد خان اچکزئی کا خطاب

ہفتہ 14 اکتوبر 2017 22:39

کوئٹہ، چانسلر ز کمیٹی کا تیسرا اجلاس
کوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 14 اکتوبر2017ء) گو رنر بلو چستان محمد خان اچکزئی نے اس امر پر اطمینان کا اظہار کیا ہے کہ تعلیمی اداروں خاص طور سے یو نیو رسٹی اور کالج کی سطح پر طلباء وطالبات کی تعداد میں خا طرخواہ اضافہ ہو رہا ہے جو صو بے میں تعلیم کی ترقی اور تعلیمی اداروں کی فعالی اوربہتر کا رکر دگی کا مظہر ہے ۔گورنر بلو چستان نے گر لز کالج کو ئٹہ کینٹ کی کا رکر دگی کو سراہا جہاں زیر تعلیم طالبا ت کی تعداد سا ت ہزار سے زائد ہو چکی ہے ۔

اس ضمن میں انہوں نے وائس چا نسلر جا معہ بلو چستان کو ہدایت کی کہ وہ گرلز کالج کو ئٹہ کینٹ کو ڈگری ایوارڈ نگ کالج کا درجہ دینے کے حوالے سے باقاعدہ تجو یز بھیجیں ۔ ہفتہ کے روز گور نر ہا ئوس میں چانسلر ز کمیٹی کا تیسرا اجلاس منعقد ہوا گورنر بلو چستان کی زیر صدارت اجلاس میں صوبے میں اعلیٰ تعلیم کے فروغ ،معیار تعلیم کی بہتری اور تعلیمی اداروں کو مزید مستحکم بنا نے کے لئے مختلف تجا ویز اور اقداما ت کا جا ئزہ لیا گیا ۔

(جاری ہے)

اس مو قع پر بلو چستان کی تمام سر کاری یو نیو رسٹیوں میں تعلیمی معیا راور اداروں کے ماحول کو بہتر بنانے کیلئے ہائر ایجوکیشن کمیشن کی جا نب سے بھیجی گئی تجا ویز کا جا ئزہ لیا گیا۔اجلاس میں اعلیٰ تعلیمی اداروں کے انتظامی اور تعلیمی اُمور سے متعلق ہائیر ایجو کیشن کمیشن کی تجا ویز پر غوروخوص کر نے کے بعدمختلف سفارشات بھی پیش کی گئیں۔

چانسلرز کمیٹی میٹنگ(Chancellor's Committe)کے تیسرے اجلاس میں بلو چستان یو نیو رسٹی کے وائس چانسلر پر وفیسر ڈاکٹر جا وید اقبال ،بیو ٹمز کے وائس چانسلراحمد فا روق بازئی ،تربت یو نیو رسٹی کے وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر عبد الرزاق صابر ،وویمن یونیورسٹی کے وائس چانسلر پر وفیسر ڈاکٹر رخسانہ جبیں ،خضدار انجیئرنگ یو نیو رسٹی کے وائس چانسلر بر یگیڈئر محمد امین ،یو نیو رسٹی آف لورالائی کے وائس چانسلر پر وفیسر ڈاکٹر عبداللہ خان اور گو رنر بلو چستان کے پر نسپل سیکر ٹری سجا د احمد بھٹہ بھی موجو د تھے ۔

متعلقہ عنوان :