بورے والا،ملک میں امن و امان اور دہشت گردی کے خاتمہ میں موجودہ حکومت اور پاک فوج نے مثالی کردار ادا کیا ،چوہدری ارشاد احمد

ہفتہ 14 اکتوبر 2017 22:36

بورے والا(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 14 اکتوبر2017ء) ممبر پنجاب اسمبلی چوہدری ارشاد احمد آرائیں نے کہا ہے کہ امن و امان کا قیام اور عوام کی جان و مال کے تحفظ حکومت اور سیکورٹی اداروں کی ذمہ داری ہے ملک میں امن و امان قائم کرنے اور دہشت گردی کے خاتمہ میں موجودہ حکومت اور پاک فوج نے مثالی کردار ادا کیا ہے جرائم سے جڑے افراد معاشرے کا ناسور ہیں جن کا خاتمہ حکومت یا فوج عوام کے تعاون کے بغیر نہیں کر سکتی ہمیں ملکی اور مقامی سطح پر امن دشمنوں کے خلاف جنگ میں سیکورٹی اداروں کے ہاتھ مضبوط کرنا ہونگے،پاک فوج اور دیگر سیکورٹی اداروں نے اپنی قیمتی جانوں کے نذرانے پیش کرتے ہوئے آج ہمیں ایک پراُمن ملک میں جینے کے قابل کیا ہے آج ہم جس طرح ایک پرامن ماحول میں زندگی بسر کر رہے ہیں یہ ہمارے جوانوں کی لازوال قربانیوں کی بدولت ہے مقامی سطح پر ڈکیتی اور چوری کی وارداتیں ایک سوچی سمجھی سازش کے تحت ڈی پی او وہاڑی اور اُنکی ٹیم کی کارکردگی کو متاثر کرنے کا حصہ ہیں لیکن ہم سب کو ملکر معاشرے کے ان ناسوروں کا مقابلہ کرنا ہے جو ہمارا امن تباہ کرنے میں مصروف ہیں،ان خیالات کا اظہار انہوں نے ڈسٹرکٹ آواز فورم کے زیر اہتمام جناح ہال بلدیہ میں منعقدہ’’امن بیٹھک‘‘سے خطاب کرتے ہوئے کیا تقریب سے چیئرمین بلدیہ چوہدری محمد عاشق آرائیں،سٹی صدر پی ٹی آئی ملک فاروق احمد اعوان،ضلعی صدر پاکستان کسان اتحاد ملک ذوالفقار اعوان،ضلعی صدر انجمن تاجران و چیئرمین آواز تحصیل فورم حاجی محمد جمیل بھٹی،مولانا محمد یاسر راشدی،ضلعی صدر مسلم لیگ(ن)یوتھ ونگ منظور برکت ماڑی والا،جنرل سیکرٹری آواز ڈسٹرکٹ فورم محمد شیر خاں کھچی،ممبر امن کمیٹی مولانا محمد بیر گورداسپوری،چوہدری مسعود عابد اور دیگر مقررین نے بھی خطاب کیا اس موقع پر ڈی ای او ایلیمنڑی چوہدری محمد معروف،کونسلر بلدیہ چوہدری عمران غفور،ممبر چیمبر آف کامرس چوہدری عبدالرئوف،چوہدری صغیر رامے،یونس گل،رانا اکبر علی،شیخ اعظم سلطان،میڈیم رضیہ الطاف اور دیگر نمائندہ شخصیات بھی موجود تھیں#

متعلقہ عنوان :