بورے والا، آل پاکستان میجر طفیل شہید فٹ بال ٹونامنٹ سوئی سدرن گیس کمپنی نے جیت لیا

ہفتہ 14 اکتوبر 2017 22:36

بورے والا(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 14 اکتوبر2017ء) تیرھواں آل پاکستان میجر طفیل شہید فٹ بال ٹونامنٹ سوئی سدرن گیس کمپنی نے جیت لیا،فائنل میں پنجاب یونیورسٹی کو 2کے مقابلہ میں4گول سے شکست ،ممبر پنجاب اسمبلی کی جانب سے طفیل شہید سٹیڈیم میں فلڈلائٹس کی تنصیب کے لیی15لاکھ کی گرانٹ کا اعلان،تفصیلات کے مطابق میجر طفیل شہید سٹیڈیم 253ای بی میں منعقدہ 13ویں آل پاکستان میجر طفیل شہید فٹ بال ٹورنامنٹ کا فائنل میچ سوئی سدرن گیس کمپنی کراچی اور پنجاب یونیورسٹی کی ٹیموں کے مابین کھیلا گیا اس فائنل میچ کے مہمان خصوصی چیئرمین ضلع کونسل وہاڑی پیر غلام محیی الدین چشتی تھے فائنل میچ کی صدرات ممبر پنجاب اسمبلی چوہدری ارشاد احمد آرائیں نے کی فائنل میچ میں سوئی سدرن گیس کمپنی کی ٹیم نے پنجاب یونیورسٹی کی ٹیم کو 2کے مقابلہ میں 4گول سے جیت لیا مہمان خصوصی پیر غلام محیی الدین چشتی نے دونوں ٹیموں کے کھلاڑیوں میں ٹرافیاں اور نقد انعامات تقسیم کیے فائنل کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ممبر پنجاب اسمبلی چوہدری ارشاد احمد آرائیں نے طفیل شہید سٹیڈیم میں فلڈ لائٹس کی تنصیب کے لیی15لاکھ روپے جبکہ طفیل آباد میں سڑکوں کی تعمیر کے لیے بھی15لاکھ روپے کی گرانٹ کا اعلان کیا جبکہ مہمان خصوصی پیر غلام محیی الدین چشتی نے ٹورنامنٹ کے لیی2لاکھ روپے کی گرانٹ کا اعلان کیا اس تقریب میں چیئرمین یوسی پیر مطیب چشتی،رانا غلام مرتضیٰ،ارکان ٹورنامنٹ کمیٹی محمد شفیق گورسی،چوہدری سعید احمد،آفتاب رشید،ڈاکٹر محمد منور،رانا منیر احمد اور دیگر ارکان کے علاوہ اہل علاقہ کی کثیر تعداد بھی موجود تھی۔