بورے والا ، پارٹی کارکنان شہید ذوالفقار علی بھٹو اور محترمہ بے نظیر بھٹو کے مشن کی تکمیل جاری رکھیں،محمود حیات ٹوچی خاں

نئے عہدیداران پارٹی کو فعال بنانے میں اپنا کردار ادا کریں،ضلعی صدر پیپلز پارٹی

ہفتہ 14 اکتوبر 2017 22:36

بورے والا (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 14 اکتوبر2017ء) پیپلز پارٹی ضلع وہاڑی کے صدر محمود حیات ٹوچی خاں نے کہا ہے کہ پارٹی نے جن کارکنان کو تنظیمی ذمہ داریاں سونپی ہیں وہ شہید ذوالفقار علی بھٹو اور محترمہ بے نظیر بھٹو کے مشن کی تکمیل جاری رکھیں گھروں میں بیٹھے ناراض کارکنان کے تحفظات کو دور کر کے انکی خدمات سے پارٹی کو منظم کیا جائے پارٹی قیادت نے نئی تنظیم سازی میں پارٹی سے مخلص اور جدوجہد کر نے والے کارکنان کو ترجیح دی ہے نئے عہدیداران یونٹ اور وارڈ ز کی سطح تک پارٹی کو فعال بنانے میں اپنا کردار ادا کریں تاکہ آئندہ الیکشن میں پیپلز پارٹی کی کامیابی کو یقینی بنایا جا سکے ان خیالات کا اظہار انہوں نے پیپلز پارٹی سٹی بورے والا کے صدر طاہر سلیم چوہدری کی رہائش گاہ پر منعقدہ سٹی تنظیم کی تعارفی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیاانہوں نے کہا کہ مسلم لیگی گلوں بٹوں نے جس طرح احتساب عدالت پر حملہ کیا اسے ن لیگ کا عدالتوں پر خودکش حملہ کہا جا سکتا ہے عدالت میں مقدمات کی شفاف اور دبائو سے پاک سماعت کے لیے رینجرز کو تعینات کرے ن لیگ ٹکرائو کی پالیسی پر عمل پیرا ہے تاکہ اس نظام کو لیپٹ کر خود کو مظلوم ظاہر کیا جاسکے سٹی صدر طاہر سلیم چوہدری نے کہا کہ پارٹی نے انہیں جوذمہ داری سونپی ہے وہ اپنی ذمہ داری کو پوری دیانت داری سے ادا کرتے ہوئے فعال بنانے اور روٹھے ہوئے کارکنان کو منا کر واپس لانے میں اپنا بھر پور کردار ادا کریں گے انہوں نے کہا کہ ہمیں ذاتی اختلافات کو بھلا کر پارٹی کو منظم اور مضبوط کر نے میں اپنا کرادر ادا کر نا ہو گا اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے ضلعی جنرل سیکرٹری سید اعجاز شاہ نے کہا کہ نئی سٹی تنظیم میں با صلاحیت اور پارٹی کے درینہ کارکن شامل ہیں اور ہمیں پوری توقع ہے کہ وہ بورے والا شہر کودوبارہ منی لاڑکانہ بنائیںتقریب کی مہمان خصوصی محترمہ شگفتہ چوہدری فنانس سیکرٹری جنوبی پنجاب تھیں تقریب میں سینئر نائب صدر میاں ارشد اقبال جنرل محمد سلیم قریشی اور دیگر عہدیدارن منیر اسلم ترین، محمد اقبال بالا، محمد اقبال نارو، مرزا شکیل بیگ ، عاشق انصاری، محمد یونس چوہان اور ضلعی صدر پی ایل بی محمد صدیق بھلر بھی موجود تھی#