میانوالی، ڈاکٹر محمد اختر عباس ریجنل پولیس آفیسر کا میانوالی کا دورہ

علاقہ میں امن و امان قائم رکھنے میں کوئی کسر نہ چھوڑیں گے،ڈاکٹر محمد اختر

ہفتہ 14 اکتوبر 2017 22:24

میانوالی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 14 اکتوبر2017ء) ڈاکٹر محمد اختر عباس ریجنل پولیس آفیسر سرگودھا ریجن سرگودھا نے میانوالی کا دورہ کیا۔ ڈی پی او میانوالی صادق علی ڈوگر نے پولیس لائنز میانوالی میں ان کا پرتپاک استقبال کیا اور پولیس کے چاق و چوبند دستہ نے سلامی دی۔ اس کے بعدپولیس سروس اسٹیشن نزد پولیس ویلفیئر پٹرول پمپ اور پولیس ڈرائیونگ سکول کا افتتاح کیا ۔

اس کے بعد آر پی او سرگودھا ہمراہ ڈی پی او میانوالی کے پولیس لائنزمیں زیر تعمیر ایس پی انوسٹی گیشن ہاوس کا وزٹ کیا۔پریڈ گرائونڈ میں کھلی کچری لگائی جس میں عوام کے مسائل سنے اور ان کو موقع پر ہی حل کرنے کے احکامات جاری کیے۔اس موقع پر آر پی او سرگودھا نے عوام سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پولیس کا کام عوام کی خدمت کرنا ہے میں اور میری پولیس عوام کی حفاظت دن رات کریں گے اور علاقہ میں امن و امان قائم رکھنے میں کوئی کسر نہ چھوڑیں گے۔

(جاری ہے)

کمپوٹر لیب کا وزٹ کیا ۔ پولیس دربار میں پولیس ملازمین سے ملے اور ان کے مسائل سنے اور موقع پر ان کو حل کرنے کے احکامات دئیے اور اچھی کارکردگی پیش کرنے والے پولیس افسران و ملازمان میں انعامات تقسیم کیے۔ اس موقع پر آرپی او سرگودھا نے کہا کہ جوافسران و ملازمان اچھا کام کریں گے ان کو اسی طرح انعامات دے کر حوصلہ افزائی کی جائے گی۔ دربار میں شامل پولیس ملازمان کے لیے پولیس لائن میس پر بڑے کھانے کا اہتمام کیا گیا۔

آرپی او سرگودھا اور ڈی پی او میانوالی نے ملازمان کے ساتھ گھل مل گئے اور ملازمان کے ساتھ بیٹھ کر کھانا کھایا۔بعدازاں بہرام ہال پولیس لائنز میانوالی میں ڈسٹرکٹ کے تمام ایس ڈی پی اوز و ایس ایچ اوز سے کرائم میٹنگ کی۔دوران میٹنگ کہا تمام زیر تفتیش مقدمات کو جلد از جلد یکسو کیا جائے۔ اشتہاریوںکی گرفتاری کو یقینی بنایا جائے ۔ مجرمان اشتہاریوں کا گھیراتنگ کیا جائے۔

میٹنگ کے بعدمیںتھانہ صدر کی انسپکشن کی اور ریکارڈ چیک کیا۔ تھانہ صدرکا وزٹ کرنے کے بعد دریائی چیک پوسٹ شہباز خیل کا وزٹ کیا اور انچارج چیک پوسٹ کو ہدایت کی کی پتن اور کچے ایریا میں پٹرولنگ اور دریا میں بوٹپٹرولنگ کو موثر بنائیں تاکہ سماج دشمن عناصردریائی رستہ کے ذریعے ضلع کی حدود میں داخل نہ ہوسکیں۔بعد ازاں دی ایجوکیٹر پولیس پبلک ہائیر سکینڈری سکول میانوالی کاوزٹ کیا ، سکول کے بچوں نے ان کا استقبال پھولوں کی پتیاں نچھاور کر کے کیا اس کے بعد کلاسسز میں جا کر سکول کا تعلیمی معیار چیک کیا اور ڈی پی او میانوالی صادق علی ڈوگر سکول کے قیام کی کاوش کو سراہا۔

متعلقہ عنوان :