ڈی سی جہلم کا گرین جہلم منصوبہ تباہ ہونے لگا، لگائے گئے پودوں کے گرد حفاظتی جالیاںنہ پانی

ہفتہ 14 اکتوبر 2017 22:24

جہلم (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 14 اکتوبر2017ء) ڈی سی جہلم کا گرین جہلم منصوبہ تباہ ہونے لگا، لگائے گئے پودوں کے گرد حفاظتی جالیاںنہ پانی ، تحصیل آفس کے باہر پودے مرجھا کر گرگئے،ڈی سی سے نوٹس کا مطالبہ، تفصیلات کے مطابق ڈپٹی کمشنر اقبال حسین کے گرین جہلم منصوبہ کے تحت شہر بھر میں مختلف مقامات شجر کاری کرنے کے بعد محکمہ جنگلات کے ملازمین کو ان کی دیکھ بھال اور پانی دینے پر لگایا گیا لیکن محکمہ کی غفلت کے باعث نہ صرف شہر میں اہم ترین جگہوں پر پودے نہیں لگائے جاسکے بلکہ لگائے گئے پودے بھی تباہی کا شکار ہو گئے ہیں ، تحصیل آفس کے باہر لگائے گئے پودے پانی نہ ملنے کے باعث سوکھ گئے ہیں جبکہ ان کے گرد حفاظتی جنگلے نہ ہونے سے جانوروں کا چارہ بن رہے ہیں شہریوں کا کہنا ہے کہ ڈی سی نے گرین جہلم کا عظیم منصوبہ شروع کیا لیکن اس کی دیکھ بھال میں انتہائی غفلت برتی جارہی ہے ، گورنمنٹ سکول گراونڈ ، کچہری روڈ، اسلام پورہ روڈ ، بلال ٹاون کے مختلف علاقوںمیں سینکڑوں پودے لگا نے کی جگہ موجود ہے وہاں بھی پودے لگائے جائیں ۔

(جاری ہے)

اور لگائے گئے تمام پودوں کے گرد حفاظتی جالیاں لگا کر باقاعدگی سے پانی لگایاجائے ۔

متعلقہ عنوان :