وزیرآباد، محمود اختر جوندہ کی 19ویں برسی کے موقع پر آل رسول کانفرنس

احترام آل رسول ہماے ایمان کا حصہ ہے،مقررین کا خطاب

ہفتہ 14 اکتوبر 2017 22:20

وزیرآباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 14 اکتوبر2017ء)سابق جوائنٹ سیکریٹری اے ٹی آئی پاکستان محمود اختر جوندہ کی 19ویں برسی کے موقع پر آل رسول کانفرنس مسجد چلہ گاہ سخی سرور دھونکل میں منعقد ہو ئی جس کی صدارت فاروق احمد جوندہ نے کی ۔اس موقع پر ناظم اے ٹی آئی پنجاب شمالی رمیض راجہ، مرکزی صدر ااے ٹی آئی پاکستان نعمان الجبار اور دھونکل اے ٹی آئی کے راہنما حمزہ مقصود جوندہ بھی موجود تھے۔

مقررین نے کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ احترام آل رسول ہماے ایمان کا حصہ ہے ۔

(جاری ہے)

جذبے پاک ہو ں تو زندگی پر سکون ہو تی ہے ۔ انہوں نے کہا کہ اے ٹی آئی سیرةالنبی اور اسوہٴ حسنہ کو ساتھ لے کر چل رہی ہے۔ہماری دوستی اور دشمنی کا معیار بنی پاک کی ذات ہے۔انہوں نے کہا کہ علم کی جو میراث ملے گی وہ آل رسول سے ملے گی۔ سنی مسلک کا عقیدہ ہے کہ صحابہ کرام اور اہلبیت کی محبت اور احترام کو الگ نہیں کیا جا سکتا ۔زندہ قومیں اپنے اسلاف کی قربانیوں کو نظر انداز نہیں کر تیں۔انہوں نے کہا کہ وہ اے ٹی آئی کے شہداء کو خراج عقیدت پیش کرتے ہیں۔بعدا زاں اے ٹی آئی کے شہید راہنما محمد اختر جوندہ کے ایصال ثواب کے لئے خصوصی دعا کی گئی۔