وزیرآباد، اراضی کے تنازعہ پر دو گروپوں میں تصادم دس افراد زخمی

ہفتہ 14 اکتوبر 2017 22:20

وزیرآباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 14 اکتوبر2017ء) وزیرآباد کے نواحی موضع رتووالی میں اراضی کے تنازعہ پر دو گروپوں میں تصادم۔ ڈنڈوں اور اینٹوں کا آزادانہ استعمال۔دس افراد زخمی ۔زخمیوں میں جنرل ہسپتال کا ڈاکٹر، فاسٹ یونیورسٹی فیصل آباد کا پروفیسر،ایف بی آر وزیرآباد کا انسپکٹر اور ایک نجی بینک کا منیجر شامل ۔ 4زخمی تشویش ناک حالت کے پیش نظر گوجرنوالا منتقل۔

فریقین کے درمیان زمین کا تنازعہ ہے۔ تفصیلات کے مطابق وزیرآباد کے نواحی گائوں رتووالی میں دیہہ کے رہائشی الیاس احمد اور اس کے ساتھی دھان کی فصل کاٹ رہے تھے کہ اچانک متصل گائوں چک علی شیر کے رہائشی سجاد احمد چیمہ نے اپنے دیگر ساتھیوں کے ہمراہ ان پر دھاوا بول دیا۔ حملہ آوروں کی جانب سے ہوائی فائرنگ کے علاوہ بندوقوں کے بٹ ، ڈنڈوںاور اینٹوں کا آزادنہ استعمال کیا گیا جس کے نتیجے میں 10افراد زخمی ہو گئے۔

(جاری ہے)

زخمیوں کو وزیرآباد ہسپتال پہنچایا گیا۔چار زخمیوں محمد اصغر، محمد اقبال ،محمد اشرف اور فاسٹ یونیورسٹی فیصل آباد کے پروفیسر محمد عدیل کو تشویش ناک حالت کے باعث گوجرنوالا ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال منتقل کیا گیا جبکہ دیگر زخمیوں نجی بینک لاہورکے منیجرذیشان اسلم، محمد اسلم ،وقاص،محمد افضل ایف بی آر کے مقامی انسپکٹر الیاس احمد اور جنرل ہسپتال لاہور کے حاضر سروس ڈاکٹر نبیل اشرف کو تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال میں طبی امداد دی جا رہی ہے ۔ذرائع کے مطابق فریقین کے درمیان پچھلے دو سال سے زرعی زمین کا تنازعہ چل رہا تھا۔ پولیس تھانہ احمد نگر مصروف تفتیش ہے ۔

متعلقہ عنوان :