لاڑکانہ : اپنے مطالبات کے حصول کیلئے مختلف شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والے افراد کا ڈسٹرکٹ پریس کلب کے سامنے احتجاجی مظاہرہ ، دھرنے ، بھوک ہڑتال

ہفتہ 14 اکتوبر 2017 22:13

لاڑکانہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 14 اکتوبر2017ء)مختلف شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والے افراد کی جانب سے مطالبات کے حصول کیلئے ڈسٹرکٹ پریس کلب لاڑکانہ کے سامنے احتجاج، مظاہرے، دھرنے، بھوک ہڑتال ۔ رپورٹ کے مطابق ہفتہ کے روز لاڑکانہ ڈویژن کے علاقے حیدری محلہ لاڑکانہ کے نوجوان ضمیر عباس منگریو نے زرعی زمین پر قبضہ ختم کرانے کیلئے ڈسٹرکٹ پریس کلب لاڑکانہ کے آگے نویں روز بھی احتجاج جاری رکھا۔

مجلس وحدت مسلمین لاڑکانہ کی جانب سے کارکنان کی گرفتاری کے خلاف محمد علی شر کی رہنمائی میں احتجاجی مظاہرہ کیا۔ پاکستان سنی تحریک کا قادیانیت کی حمایت کرنے والے عمل کے خلاف مولانا علی نواز قاسمی کی رہنمائی میں ریلی نکالی اور نعرے بلند کرتے ہوئے مطالبا کیا کہ وزیر قانون پنجاب کو گرفتار کرکے انہیں سخت سے سخت سزا دی جائے۔

(جاری ہے)

سچل کالونی کے نزدیک سستی بستی کی مکین بے زبان عورت کے والسین برکت کلہوڑو اور دیگر نے اس کے شوہر کی جانب سے غیر قانونی مظالم کے خلاف احتجاج کرتے ہوئے کہا کہ ان کے شوہر صدام چانڈیو نے ان کی گونگی بیٹی پر وخشیانہ تسدد کیا، انہوں نے ڈی آئی جی پی اور ایس ایس پی لاڑکانہ سے مطالبا کیا کہ وہ ان کے احتجاج کا نوٹیس لیکر بیٹی کو شوہر کی قید سے آزاد کراکر ان کے ساتھ ا نصاف کیا جائے۔

لگاری برادری کے افراد جاوید لغاری اور دیگر نے بااثر کے مظالم کے خلاف دھرنا دیتے ہوئے دو گھنٹے تک علامتی بھو ک ہڑتال کی اور کہا کہ بااثر دکان خالی کرانے کیلئے جھوٹے مقدمات داخل کرا رہے ہیں، اعلیٰ اختیاریاں نوٹیس لیکر انہیں انصاف فراہم کیا جائے۔لاڑکانہ کے تھانہ باقرانی کی حدود گائوں مڈ باہو کے مکین نیاز حسین ہیسبانی نے اپنے بیٹے ایاز حسین کے قاتلوں کی گرفتاری کیلئے احتجاج کرتے ہوئے مطاہرہ کیا اور کہا کہ ملزمان نے مزدوری پر لے جانے کے بہانے اس کو ماردیا گیا۔

ڈیڑھ سال بیت گیا ہے لیکن پولیس ملزمان کو گرفتار نہیں کر رہی ہے انصاف فراہم کیا جائے۔ لاڑکانہ کے قریبی گائوں شیر محمد بلیدی کی مکین عورتوں مائی نور بی بی، مائی حاکم زادی ، مائی پٹھانی اور پیارل نے مظاہرہ کرتے ہوئے علامتی بھوک ہڑتال کی اور قاتلوں کی گرفتاری کا مطالبا کیا۔ الہ آباد محلہ لاڑکانہ کے مکین شاہنواز کھرل نے زمین پر بااثروں کی جانب سے قبضہ کرنے اور دھمکیوں کے خلاف احتجاج کیا اور تحفظ اور انصاف فراہم کرنے کا مطالبا کیا۔ ماہوٹہ تھانہ کی حدود میں مکین حاکم علی چاچڑ اور دیگر نے احتجاج کرتے ہوئے کہا کہ اس کی بیوی اور نو سالہ بیٹے کو بااثر افراد نے زبردستی اغویٰ کرلیا ہے، پولیس بھی مدد نہیں کر رہی ہے، انصاف کیا جائے۔#