صحافی قوم کی آنکھیں اور کان ، ڈاکٹرز قوم کے مسیحا ء اور اساتذہ مستقبل کے معمار ہوتے ہیں، کرنل محمد اعجاز

ہفتہ 14 اکتوبر 2017 22:10

جنوبی وزیرستان (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 14 اکتوبر2017ء) سائوتھ وزیرستان سکائوٹس کمانڈنٹ کرنل محمد اعجاز نے کہا ہے کہ صحافی قوم کی آنکھیں اور کان ہوتے ہیں جبکہ ڈاکٹرز قوم کے مسیحا ء اور اساتذہ مستقبل کے معمار ہوتے ہیں جنوبی وزیرستان ایجنسی وانا میں کسی بھی چیک پوائنٹ پر انکو بے جا طور پر تنگ نہیں کیا جائے گا ۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے پرنٹ و الیکٹرانکس میڈیا ایسوسی ایشن کے نمائندہ وفد سے ملاقات میں کہی۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ صحافی معاشرے کے کان اور آنکھیں ہوتی ہیں ان کا احترام ہم سب پر لازم ہیں جہاں جہاں صحافی برادری کو تکلیف اور مشکلات ہو انکا فوری طور پر ازالہ کیا جائے گا ۔انہوں نے کہا کہ اسی طرح ڈاکٹرز قوم کے مسیحا ء ہوتے ہیں انکا بھی معاشرے میں ایک اہم کردار ہیں ،انہوں نے مزید کہا کہ اساتذہ مستقبل کے معمار ہیں جو قوم کے بچوں کو پڑھاتے ہیں اور ان بچوں کا مستقبل میں قومی امور میں اہم کردار ہیں ان کا احترام پورے معاشرے اور قوم کو کرنا چاہئے ۔انہوں نے اس موقع پر کہا کہ ایف سی کے تمام چیک پوائنٹ کو ہدایات جاری کردی گئی ہیں کہ وہ بے جا طور پر صحافیوں ،ڈاکٹرز اور اساتذہ کو تنگ نہ کریں اور انکو تمام تر سہولیات مہیا کی جائے ۔