کوہاٹ ، یونیورسٹی روڈ سے دو خون آلود خالی تابوت برآمد لاشیں غائب

ہفتہ 14 اکتوبر 2017 21:53

کوہاٹ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 14 اکتوبر2017ء)کوہاٹ میں دو تابوتوں کی برآمدگی سے خوف پھیل گیا یونیورسٹی روڈ سے دو خون آلود خالی تابوت برآمد لاشیں غائب۔ دونوں خون سے آلودہ تابوت جرما تپی قبرستان کے قریب روڈ کے کنارے پھینکے گئے پولیس تھانہ جرما تاحال سراغ نہ لگا سکی ۔

(جاری ہے)

گزشتہ روز یونیورسٹی روڈ پر جرما تپی قبرستان کے قریب دو تابوت پائے گئے جن کی اطلاع مقامی لوگوں نے پولیس تھانہ جرما کو دی جس پر پولیس اہلکاروں نے موقع پر پہنچ کر دونوں تابوتوں کو چیک کیا تو وہ خالی تھے تاہم تابوت میں خون اور روئیاں موجود تھی پولیس اہلکاروں نے قریبی قبرستان میں چیکنگ کی تاہم کوئی لاش برآمد نہ ہو سکی بعد ازاں دونوں خالی تابوتوں کو تھانہ جرما منتقل کیا گیا ۔

خالی خون آلود تابوتوں کی برآمدگی سے علاقہ عوام میں خوف و ہراس پھیل چکا ہے پولیس تاحال سراغ نہ لگا سکی جس یہ ثابت ہو کہ ان تابوتوں میں لاشیں تھیں یا یہ کسی تخریب کاری کے لیے استعمال کیے گئے۔