کاشتکارزراعت ماہرین کے ذریعے مستفید ہورہے ہیں جس کے ذریعے زراعت کے فروغ میں بہتری آرہی ہے،مسعود بلوچ

ہفتہ 14 اکتوبر 2017 21:38

نصیرآباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 14 اکتوبر2017ء) ڈائریکٹر جنرل زراعت بلوچستان مسعود بلوچ نے کہاکہ ڈویژنل کے زرعی آفیسران کی انتھک محنت اورکوششوں کی بدولت محکمہ زراعت کی کارگردگی میں اضافہ ہواہے اورزمینداراورکاشتکارطبقہ ذراعت کے ماہرین کے ذریعے مستفید ہورہے ہیں جس کے ذریعے ذراعت کے فروغ میں بہتری آرہی ہے،زرعی تحقیقاتی ادارہ خان پور سیڈ فارم کوفنگشنل کردیا گیا ہے اور گنداواہ سیڈفارم کے ذریعے تصدیق شدہ گندم کی بیج سے بازار سے بارعایت نرخون پر زمینداران کے لیئے دستیاب ہیں ،ہم آنے والے سیزن میںمونگ موٹھ اور چنا کا پروجیکٹ شروع کر رہے ہیں جس میں ملکی ضروریات کے مطابق دالوں کی کاشت کی جائے گی اور کسانوں کی مالی مشکلات کا خاتمہ ہو گا اورمعاشی طورپرمستحکم ہونگے ۔

(جاری ہے)

ہفتہ کو ان خیالات کا اظہار انھوںنے نصیر آباد ڈویژن میں خریف کے اہداف اور ربیع کے منصوبہ بندی کے لیئے ڈویژنل سطح کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا ،جس میں ڈائریکٹر غلام عباس بلوچ تھے عبدالصادق اچکزئی تاج محمد پانیزئی،ڈپٹی ڈائریکٹرزمحمد اسلم لغاری غلام علی مستوئی سعید کھوسہ میراں بخش مگسی آصف مستوئی میر گوہر خان مگسی مہر دل ابڑو شوکت علی بلوچ کے علاوہ ممتاز علی جتک ظہیر احمد عمرانی و دیگر ذراعت آفیسران نے شرکت کی اجلاس میں اس امرپر اطمینان کا اظہار کیا گیا کہ خریف کی چاول کی فصل بہترین ہوئی ہے او ر ٹماٹر کی فصل کی اچھی نگہبانی ہو رہی ہے امید ہے کہ اس سال مرکزی و صوبائی حکومت کے تعاون سے کاشتکاروں کے فصل کے اچھے دام ملیں گے اور زرعی شعبے پر اچھے اثرات مرتب ہونگے ڈیرہ مراد جمالی اور اوستہ محمد کی مارکیٹوں کو فعال بنایا جائے گا کئی عرصے کے بعد زرعی تحقیقاتی ادارہ خان پوراس قابل بنایا گیا ہے کہ وہ زمینداروں کو اچھا بیج دے سکے اجلاس میں ربیع کے لیئے گندم چناء و دیگر فصلات کے لیئے بھی اہداف دیئے گئے ہیں