ڈیرہ مرادجمالی ، زمین کی تنازعہ پر دوگروپوں میں تصادم ، فائرنگ سے 2 افراد جاںبحق ،12 افرادزخمی

ہفتہ 14 اکتوبر 2017 21:37

نصیر آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 14 اکتوبر2017ء) بلوچستان کے علاقے ڈیرہ مرادجمالی کے قریب زمین کی تنازعہ ایک قبیلے کے دوگروپوں میں تصادم کے دوران فائرنگ سے 2 افراد جاںبحق جبکہ 12 افرادزخمی ہوگئے لاشوں اورزخمیوں کو سول ہسپتال منتقل کردیا گیا ۔

(جاری ہے)

پولیس کے مطابق ڈیرہ مرادجمالی کے قریب ربیع کینال کے علاقے میں زمین کے تنازعے پر ڈنڈوں اورفائرنگ کے آزانہ استعمال سے ایک شخص نصیب اللہ پرکانی موقع پر ہی جاں بحق ہوگیا جبکہ محمد خان لاڑکانہ میں زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے چل بساجبکہ 12 افراد زخمی ہوگئے زخمیوں میں ،فقیرمحمد،علی حسن، عزیزا حمد،الٰہی بخش،اسداللہ، عبدالرشید،عبدالحکیم،رحمت اللہ،امتیا ز احمد،عمران، ظفراللہ، محمدبقاء، شامل ہیں واقعے کی اطلاع پرپولیس کی بھاری نفری جائے وقوعہ پر پہنچ کر مقتول کی نعش اورزخمیوں کو سول ہسپتال ڈیرہ مرادجمالی منتقل کیا گیا جہاں چار شدیدزخمیوں کو طبی امداد کے بعد مزید علاج کے لئے لاڑکانہ ریفر کردیا گیا پولیس نے متاثرہ علاقے کو گھیرے میں لیکر حالات کا کنٹرول کرلیا ہے مزید تحقیقات نوتال پولیس کررہی ہے۔

متعلقہ عنوان :