فیصلہ حق میں آنے پر ایف بی آر نے اداکارہ صبا قمر کو جاری نوٹس واپس لے لیا

ہفتہ 14 اکتوبر 2017 21:37

فیصلہ حق میں آنے پر ایف بی آر نے اداکارہ صبا قمر کو جاری نوٹس واپس لے ..
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 14 اکتوبر2017ء) فیڈرل بورڈ آف ریونیونے اداکارہ صبا قمر کو جاری کیا گیا نوٹس واپس لے لیا ۔تفصیلات کے مطابق اداکارہ صبا قمر نے ایف بی آر کی کارروائی کے خلاف کمشنر اپیلز IIIعمران منیر کے پاس درخواست دائر کر رکھی تھی ۔

(جاری ہے)

صبا قمر کے حق میں فیصلہ آنے پر ایف بی آر نے اکائونٹس منجمد کرنے کا نوٹس واپس لے لیا ۔ایف بی آر نے صبا قمر کے خلاف انکم ٹیکس وصولی کے لیے کاروائی کا آغا ز کیا تھا تاہم کمشنر اپیلز نے ایف بی آر کو اداکارہ سے ٹیکس لینے سے روک دیا ہے ۔

متعلقہ عنوان :