وزیر اعلی پنجاب محمد شہباز شریف سے چوہدری نثار علی خان کی ملاقات

ہفتہ 14 اکتوبر 2017 21:37

وزیر اعلی پنجاب محمد شہباز شریف سے چوہدری نثار علی خان کی ملاقات
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 14 اکتوبر2017ء) وزیراعلیٰ پنجاب محمد شہباز شریف سے مسلم لیگ (ن) کے سینئر رہنما و سابق وفاقی وزیر داخلہ چوہدری نثار علی خان نے ملاقات کی -ملاقات میں ملکی صورتحال اور سیاسی امور پر تبادلہ خیال کیا گیا-وزیر اعلی پنجاب محمد شہباز شریف نے اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ مسلم لیگ( ن) کی حکومت نے پاکستان کی ترقی و خوشحالی کو ہمیشہ مقدم رکھا ہے - پاکستان ہم سب کا سانجھاملک ہے اور اس کو آگے لیجانے کیلئے سب نے ملکر کام کرنا ہے - وزیر اعلی نے کہا کہ یہ وقت اتحاد واتفاق کا ہے اور ملک اتحاد کی قوت سے ہی آگے بڑھے گا-