کرشنگ سیز ن کے بروقت آغا زکیلئے انتظامیہ اپنا مثبت کردار ادا کرے گی ، مہر خالد احمد

ہفتہ 14 اکتوبر 2017 21:34

رحیم یار خان۔14 اکتوبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 14 اکتوبر2017ء)ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر (ریونیو)مہر خالد احمد نے کہا ہے کہ کرشنگ سیز ن کے بروقت آغا ز کے لئے انتظامیہ اپنا مثبت کردار ادا کرے گی ، کاشتکاروں او رشوگر ملز مالکان کے درمیان تمام معاملات افہام تفہیم سے حل کئے جائیں گے ،اس سلسلہ میں ڈپٹی کمشنر سقراط امان رانا کی سربراہی میں ملز مالکان سے جلد ملاقات کر کے ملز چلانے سے متعلق حتمی تاریخ کا تعین کر لیا جائے گا ۔

ان خیالات کا اظہار انہوں نے شوگر کین کمیٹی کے اجلاس کی صدار ت کرتے ہوئے کیا۔ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر (ریونیو)نے کاشتکاروں اور شوگر ملز انتظامیہ کی جانب سے کرشنگ کے آغاز سے متعلق موقف سننے کے بعد کہا کہ ضلعی انتظامیہ کرشنگ سیزن کے بر وقت آغاز کے لئے اپنا مثبت او ربھر پور کردار ادا کرے گی اور اس سلسلہ میں جلد انہیں شوگر ملز چلانے سے متعلق حتمی تاریخ سے آگاہ کیا جائے گا۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ کاشتکارہمارا ثاثہ ہیں ہم انہیں تنہا نہیں چھوڑ یں گے اور ان کے مسائل حل کرنے کے لئے تحصیلوں میں اسسٹنٹ کمشنر ز جبکہ ضلع میں بھی شکایت سیل فعال ہوں گے ۔انہوں نے کہا کہ شوگر سیزن کے دوران اسسٹنٹ کمشنر ز تمام امو رکی براہ راست نگرانی کریں گے پرمٹ کے اجراء اور ادائیگیوں کے سلسلہ میں بھی کسی قسم کی رکاوٹ نہیں آنے دی جائے گی۔