الطاف حسین کا ملک میں نام لیوا کوئی نہیں رہا ،نوبت یہاں تک پہنچ گئی کہ نام نہاد قائد کی سالگرہ منانے کیلئے گنتی کے چند لوگ رات کے اندھیرے میں منہ چھپا کر دیواروں پر چاکنگ کر کے فرار ہوجاتے ہیں،چیئرمین پاک سر زمین پارٹی مصطفی کمال

ہفتہ 14 اکتوبر 2017 21:32

الطاف حسین کا ملک میں نام لیوا کوئی نہیں رہا ،نوبت یہاں تک پہنچ گئی ..
جھڈو(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 14 اکتوبر2017ء) جھڈو پاک سر زمین پارٹی کے چیئرمین مصطفی کمال نے کہا ہے کہ الطاف حسین کا ملک میں نام لیوا کوئی نہیں رہا اور نوبت یہاں تک پہنچ گئی کہ نام نہاد قائد کی سالگرہ منانے کے لئے گنتی کے چند لوگ رات کے اندھیرے میں منہ چھپا کر دیواروں پر چاکنگ کر کے فرار ہوجاتے ہیں ، ایک وقت وہ تھا جب اس کے اشارے پر آگ اور خون کی ہولی کھیلی جاتی تھی لیکن اللہ تعالی نے ظالم کو ان کے انجام تک پہنچا دیا ہے، آج جھڈو سمیت سارا سندھ تباہ حال ہو چکا ہے ، پینے کا پانی ، اسکولوں کا پانی ، صحت کے ادارے ،انفراسٹرکچر کی بحالی کے لئے حکومتیں فیل ہو گئی ، سندھ میں 70 لاکھ بچے اسکولوں کے باہر ہیں ، اور جرم کی نرسریوں میں تربیت حاصل کر رہے ہیں،ایم این اے اور ایم پی اے ووٹ لینے کے بعد ووٹرز کو پہنچاننے پر تیا نہیں ہے ۔

(جاری ہے)

ہفتہ کو مصطفی کمال نے کہا عوام اپنے حقوق کے لئے اٹھ کھڑی ہو ۔ انہوں نے کہا 2018 کے الیکشن میں پی ایس پی سب سیٹوں پر امید وارلا کر کلین سویپ کرے گی ۔ ہمارا روشن ماضی گواہ اور دامن صاف ہے ۔ میئر شپ کے دور میں میرے پاس 300 ارب روپے کا بجٹ تھا اگر میں چاہتا تو اربوں روپے اپنی نسلوں کے نام کر جاتا لیکن میں نے کراچی سمیت کہیں بھی پلاٹ اور پیٹرول پمپ نہیں بنائے ۔ انہوں نے کہا کہ جھڈو انیس قائم خانی کا آبائی شہر ہے جس کو یہاں کے لوگ بچپن سے جانتے ہیں جھڈو کے عوام ہم پر اعتماد کریں ہم 70 سال کے مسائل 4 سالوں میں حل کر دیں گے۔ اس موقع پر انیس ایڈووکیٹ ، ساجد بلوچ، اشفاق منگی، محمد رضا، افتخار رندھاوا، سلیم تاجک، میر عتیق تالپور ، بھی موجود تھے۔