اسلام آبادمیں پولیو کے مکمل خاتمے تک تما م دستیا ب وسائل کو بر وئے کا ر لایا جا ئیگا ،تربیت یا فتہ عملے اور پو لیو ویکسین کی وافر مقدار میں فراہمی کو بھی یقینی بنایا جا ئے گا، مئیر وچیئرمین سی ڈی اے شیخ انصر عزیز

ہفتہ 14 اکتوبر 2017 21:27

اسلام آبادمیں پولیو کے مکمل خاتمے تک تما م دستیا ب وسائل کو بر وئے ..
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 14 اکتوبر2017ء) مئیر وچیئرمین سی ڈی اے شیخ انصر عزیز نے کہا کہ اسلام آبادمیں پولیو کے مکمل خاتمے تک نہ صرف تما م دستیا ب وسائل کو بر وئے کا ر لایا جا ئے گا بلکہ تربیت یا فتہ عملے اور پو لیو ویکسین کی وافر مقدار میں فراہمی کو بھی یقینی بنایا جا ئے گا تا کہ اسلا م آباد میں پا نچ سال تک کی عمر کے تما م بچوں کو اس مو ذی مر ض سے تحفظ دیا جا سکے ۔

وہ ہفتہ کو اسلام آباد میں پو لیو ویکسین اور ٹیکے لگا نے کیلئے قائم کئے جانے والے مختلف میڈیکل سینٹر ز کے دورے کے مو قع پرگفتگو کر رہے تھے۔ اس مو قع پر میٹروپو لیٹین کے چیئرمین سر دار مہتاب احمد خان ایڈووکیٹ ،فرمان مغل اور دیگر نما ئندوں کے علاوہ میٹروپو لیٹین کا رپو ریشن اسلام آباد(ایم سی آئی) کے اعلیٰ افسران بھی موجود تھے۔

(جاری ہے)

میئراسلام آباد نے اسلام آبادکی یونین کونسل42 اور 43 (سیکٹر آئی 10-) اور یونین کونسل40 (سیکٹر آئی 8-) میں پو لیو کے میڈیکل کیمپ کا دورہ کیا جہا ں میٹروپو لیٹین کا رپو ریشن کے ہیلتھ سروسز ڈائر یکٹوریٹ کے ڈائریکٹر جنرل ہیلتھ سروسز ڈاکٹر حسن عروج نے میئر اسلام آباد کو میڈیکل کیمپ میں بچوں کو پو لیو کے قطرے پلا نے اور حفاظتی ٹیکے لگانے کے لئے کئے جا نے والے اقداما ت سے آگاہ کیا ۔

اس مو قع پر عالمی ادارہ صحت کے نما ئندے کے علا وہ سی ڈی اے کے ڈائر یکٹر جنرل ایڈمنسٹریشن ندیم اکبر ملک اور ضلعی انتظامیہ کے متعلقہ افسران بھی مو جو د تھے جو اسلام آباد میں پو لیو کے خلاف جاری مہم کی نگرانی کر رہے ہیں۔اسلام ا ٓباد میں پو لیو کے خلاف یہ مہم 09اکتوبرسے جا ری ہے اور17 اکتوبر تک اسلام آباد کے تما م علا قوں میں پانچ سا ل تک کی عمر کے بچوں کو پو لیو کے قطر ے اور ٹیکے لگا ئے جا ئیں گئے ۔

مختلف یونین کونسلز میں بنائے گئے پو لیو کے مر اکز کے دورے کے مو قع پر میئر اسلام آباد نے بچوں کو پو لیو کے قطرے بھی پلا ئے ۔ اس مو قع پر مئیر اسلا م آباد کو بتایا گیا کہ وزیر اعظم پا کستان کو خصوصی ہد ایات کے مطابق اس مر تبہ پو لیو مہم میں تربیت یا فتہ عملے کی تعداد اور دیگر وسا ئل میں اضافہ کیا گیا ہے تاکہ اسلام آباد کے ہر علا قے کے بچوں کو قطرے پلائے جا سکیں ۔

انہیں بتایا گیا کہ اسلام آباد کو 27زونز میں تقسیم کیا گیا ہے جن کی نگرانی کے لئے علیحدہ علیحدہ سپر وائز ر مقرر کے گئے ہیں جبکہ مو ثر نگر انی کے لئے 127سیکٹر ز سپر وائز ر بھی لگا ئے گئے ہیں جبکہ مو بائل ٹیمیں مختلف علاقوں کا دورہ کر کے بچوں کو قطرے پلا رہی ہیں یہ موبائل ٹیمیں لو گو ں کی آمد ورفت کی جگہوں پر توجہ مرکوزکئے ہو ئے ہیں ۔ میئر اسلام آباد و چیئرمین سی ڈی اے شیخ انصر عزیز نے کہا کہ وزیر اعظم پا کستان اسلام آباد میں پو لیو کے خاتمے کے لئے ہدایات جا ری کر چکے ہیں ۔

انہو ں نے کہا کہ ان کی ہدایت پر عملدارآمد کر تے ہو ئے اس مر تبہ نہ صرف افرادی قوت میں اضافہ کیاگیا ہے بلکہ گاڑیو ں کے علا وہ دیگر لا جسٹک سپو رٹ بھی فراہم کی گئی ہے اور میٹرپو لیٹین کا رپو ریشن اسلام آباد(ایم سی آئی) اور سی ڈی اے کے علا وہ عالمی ادارہ صحت ،ضلعی انتظامیہ اور دیگر متعلقہ ادارے بھی بھر پو ر معاونت کر رہے ہیں ۔میئر اسلام آباد نے ہدایت کی کہ حالیہ مہم کے دوران روزانہ کی بنیا د پر کارکردگی کا جا ئزہ بھی لیا جائے جس سے حالیہ مہم سے مطلو بہ نتائج حاصل کرنے میں قابل ذکر کا میا بی ہو گی۔

انہو ں نے ہیلتھ سروسز ڈائر یکٹوریٹ کو ہد ایت کی کہ وہ پو لیو مہم کی کامیابی کے لئے ہر ممکنہ اقدامات اٹھا ئیں اور دیگر اداروں کے سا تھ مو ثر رابطے کو یقینی بنا ئیں کیو نکہ پو لیو کے خلا ف یہ جنگ ہم سب کی مشترکہ جنگ اور قومی ذمہ داری ہے جوپو لیو کے مکمل خا تمے تک جا ری رہے گی۔

متعلقہ عنوان :