دما دم مست قلندر کی تیاریاں شروع، طاہر القادری نے پاکستان واپسی کی تاریخ کا اعلان کر دیا

ہفتہ 14 اکتوبر 2017 21:26

دما دم مست قلندر کی تیاریاں شروع، طاہر القادری نے پاکستان واپسی کی ..
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 14 اکتوبر2017ء) پاکستان عوامی تحریک کے سربراہ ڈاکٹر محمد طاہر القادری تنظیمی دورے پر گزشتہ روز صبح لاہور سے بیرون ملک روانہ ہو گئے۔ وہ لندن اور برمنگھم کے تنظیمی دورہ پر گئے ہیں ۔ سربراہ عوامی تحریک صبح 9:30 پر براستہ دوحہ لندن روانہ ہوئے ۔اسلام آباد میڈیا سیل کے مطابق گزشتہ روز لاہور ایئرپورٹ پر گفتگو کرتے ہوئے ڈاکٹر محمد طاہر القادری نے کہا کہ موجودہ متعفن نظام بری طرح ناکام ہو چکا،عوام بے وقار اسمبلیوں اور جھوٹوں کو صدر بنانے والے پارلیمنٹرین سے نفرت کرتے ہیں ۔

اسلام آباد میں تھپڑ کھانے والی پولیس انہی ظالم حکمرانوں کے کہنے پر اسلام آباد ڈی چوک میں پرامن سیاسی کارکنان پر گولیاں برساتی رہی اور آج ان تھپڑوں کا رخ ان کی طرف بھی ہو گیا ۔

(جاری ہے)

17 جون 2014 ء کے دن پولیس کے جعلی زخمیوں کی عیادت کرنے والے وزراء آج تھپڑ کھانے والے پولیس افسروں کی بجائے تھپڑ مارنے والوں کی پشت پر کھڑے ہیں انہوں نے کہا کہ تھانہ فیصل ٹائون لاہور میں آگ لگی نہیں لگائی گئی اور اس آگ میں سانحہ ماڈل ٹائون آپریشن میں حصہ لینے والے پولیس افسروں، اہلکاروں،سانحہ میں استعمال ہونے والے اسلحہ کا اہم ریکارڈ جلایا گیا۔

کیا کیا جلا اس کی پوری تفصیل اس وقت ہی سامنے آئے گی جب ٹرائل کورٹ نے ریکارڈ طلب کیا ۔سربراہ عوامی تحریک کو لاہور ایئرپورٹ پر سینئر رہنمائوں اور کارکنان کی ایک بڑی تعداد الوداع کہنے آئی۔ ہے۔ ڈاکٹر طاہر القادری نے اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ سلامتی کے اداروں کے پیش نظر یہ حقیقت رہنی چاہیے کہ گزشتہ چار سال میں صرف پنجاب میں ہزاروں کی تعداد میں خلاف ضابطہ اسلحہ لائسنس جاری ہوئے اور غیر قانونی اسلحہ کی خریداری کی سب سے بڑی منڈی پنجاب ہے ۔

اشرافیہ اپنی چمڑی اور دمڑی بچانے کیلئے کسی حد تک بھی گر سکتی ہے احتساب عدالت میں اشرافیہ کی پروڈکشن گاڈفادر فلم کا چھوٹا سا ٹریلر جاری ہوا، آئندہ پیشیوں پر پوری فلم چلے گی۔ پنجاب ہائوس میں گلو بٹوں کو کمرے الاٹ ہو چکے ۔اسلام آباد اور راولپنڈی کی مختلف کوٹھیوں میں کارکنوں کی آڑ میں خاص مہارت رکھنے والے جرائم پیشہ افراد کو رکھا گیا ہے،جنہیں بوقت ضرورت استعمال میں لایا جائیگا۔ دیکھتے ہیں ریاست کب ریاست ہونے کا ثبوت دیتی ہے،

متعلقہ عنوان :