فاٹا کے خیبر پختونخوا میں انضمام کی باتیں قبائلی عوام کے ساتھ اجتماعی غداری کے مترادف ہیں، اپنی رائے مسلط کرنے والے کچھ توقبائلی عوام کا احترام کریں ،

سردست ہم نہ کسی کو رد کرنا چاہتے ہیں اور نہ قبول کرنا چاہتے ہیں،قبائلیوں سے مشورہ کرلیں انکی خواہش کے مطابق انکے مستقبل کا فیصلہ کیا جائے،قبائلی عوام کی معاملہ فہمی اور شائستگی کو سلام پیش کرتا ہوں جمعیت علماء اسلام (ف) کے امیرمولانا فضل الرحمن کاپشاور میں فاٹا یوتھ کنونشن سے خطاب

ہفتہ 14 اکتوبر 2017 21:26

فاٹا  کے خیبر پختونخوا  میں انضمام کی باتیں  قبائلی عوام کے ساتھ اجتماعی ..
پشاور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 14 اکتوبر2017ء) جمعیت علماء اسلام (ف) کے امیرمولانا فضل الرحمن نے کہا کہ فاٹا کو خیبر پختونخوا میں ادغام کی باتیں قبائلیوں کے ساتھ اجتماعی غداری کی مترادف ہیں، اپنی رائے مسلط کرنے والے کچھ توقبائلی عوام کا احترام کریں ، سردست ہم نہ کسی کو رد کرنا چاہتے ہیں اور نہ قبول کرنا چاہتے ہیںقبائلیوں سے مشورہ کرلیں انکی خواہش کے مطابق انکے مستقبل کا فیصلہ کیا جائے،قبائلی عوام کی معاملہ فہمی اور شائستگی کو سلام پیش کرتا ہوں۔

ہفتہ کوشاہ طہماس گرائونڈپشاور میں فاٹا یوتھ کنونشن سے خطاب کرتے ہوئے مولانا فضل الرحمان نے کہا کہ بعض سیاسی قائدین سے جب میں میں پوچھتا ہوں کہ تم کون ہو قبائل کے مستقبل کا فیصلہ کرنے والے تو مجھے جواب ملا کہ قبائل کون ہوتے ہیں کہ ان سے پوچھا جائے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ مجھے شرم آتی ہے ان لوگوں کو پشتونوں کا رہنما کہتے ہوئے انہوں نے کہا کہ فاٹا کا انضمام کرو یا نہ کرو لیکن قبائل سے پوچھنا ضروری ہے مولانا فضل الرحمان نے کہا کہ قبائلیوں کے مسقبل کا فیصلہ وہاں کے عوام کریں گے۔

انہوں نے کہا کہ قبائلیوں سے مشورہ کے بعدان کی خواہش کے مطابق ان کے مستقبل کا فیصلہ کیا جائے۔ انہوں نے کہا کہ قبائلیوں کی پگڑیاں اچھلائی جاری ہے باجود اس کے کہ کئی دہائیوں سے جاری بدامنی کے باعث انکے گھر ویران ہوگئے ، ایک دہائی سے قبائلی علاقے ملک خان مرجان ، ملک وارث خان آفریدی سابق وفاقی وزیر حمید اللہ جان آفریدی ، جے یو آئی فاٹا کے رہنماوں نے بھی خطاب کیا دستار اتاری جا رہی ہے،قبائلی عوام اپنے گھر چھوڑ چکے ہیں،قبائلی عوام اپنے گھر چھوڑ چکے ہیں،یہاں آپریشنز ہو رہے ہیں، خون بہہ رہا ہے،قبائلی پورے ملک میں بکھرے ہوئے ہیں۔

انکا کہنا تھا کہ ماضی میں قبائل کی عزت و حمیت کو پامال کیا گیا،میں قبائل کی معاملہ فہمی کو سلام پیش کرتا ہوں،جمعیت علمائے اسلام قبائلی عوام کی آواز بن چکی ہے اور جمعیت علمائے اسلام نے آکر قبائل کی پگڑی کو سنبھالاہے۔سابق وفاقی وزیر حمیداللہ جان آفریدی ملک خان مرجان ، ملک وارث خان آفریدی ، سابق سفارت کار آیاز وزیر اور جے یو آئی فاٹا کے رہنماوں نے یوتھ کنو نشن سے خطاب کیا ۔