ء میں ہماری حکومت آئی بہت سے چیلنجوں کا سامنا تھا بجلی و گیس کی لوڈشیڈنگ دہشتگردی سرے فہرست تھی

ملک میں امن و امان کی بہتر صورتحال کی وجہ سے بیرونی سرمایہ کار ملک میں آرہے ہیں حکومت کی مثبت پالیسوں کی وجہ سے بجلی کی لوڈشیڈنگ نہ ہونے کے برابر ہے و زیر مملکت برائے تجارت حاجی محمد اکرم انصاری کی میڈ یا سے گفتگو

ہفتہ 14 اکتوبر 2017 21:26

فیصل آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 14 اکتوبر2017ء) وزیر مملکت برائے کامرس اینڈ ٹیکسٹائل حاجی محمد اکرم انصاری نے کہا کہ 2013 ء میں ہماری حکومت آئی تو اس وقت بہت سے چیلنجوں کا سامنا تھا بجلی و گیس کی لوڈشیڈنگ دہشتگردی سرے فہرست تھی دہشتگری کے خاتمہ کیلئے افواج پاکستان کی قربانیاں قابل تحسین ہیں ملک میں امن و امان کی بہتر صورتحال کی وجہ سے بیرونی سرمایہ کار ملک میں آرہے ہیں حکومت کی مثبت پالیسوں کی وجہ سے بجلی کی لوڈشیڈنگ نہ ہونے کے برابر ہے انڈسٹری کو تسلسل کے ساتھ بجلی کی فراہمی کو یقینی بنانے کے ساتھ ساتھ اس کے نرخوں میں بھی کمی کی جارہی ہے کسی بھی ملک کی انڈسٹری کی ترقی کیلئے سمال انڈسٹری ریڑھ کی ہڈی کی حیثیت رکھتی ہے وہ گز شتہ روز فیصل آباد چمبر آف سمال ٹریڈرز اینڈ سمال انڈسٹری کے سالانہ تقریب سے خطاب کے بعد میڈ یا سے گفتگو کر رہے تھے حکومت تاجروں اور سمال انڈسٹریز کواپنے ساتھ لے کر چلنے کی راہ پر گامزن ہے وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی ہر ہفتے کابینہ کے اجلاسوں کی صدار ت کر رہے ہیں تاکہ ایسی پالیساں بنائی جائیں جس سے عام آدمی کو روزگار کی فراہمی کو یقینی بنانے کے ساتھ ساتھ سرمایہ کاروں کی بھی حوصلہ افزائی ہو سکے تاکہ ملک سے بے روزگاری کا خاتمہ ہو جائے تھے انہوں نے کہا کہ جب گیس ، کوئلے، سولر انرجی اور ونڈ انرجی سسٹم میں شامل ہو جائے گی تو نرخوں میں واضع فرق نظر آئے گا گیس کی ترسیل بہتر ہونے کی وجہ سے اس کی لوڈشیڈنگ ختم ہو گئی ہے۔