فوج ،عدلیہ اپنااحتساب کرنے کی اہلیت رکھتے ہیں،شریف برادران کا تضاد واضح ہوتا جارہا ہے‘ شاہ محمود قریشی

ہفتہ 14 اکتوبر 2017 21:08

فوج ،عدلیہ اپنااحتساب کرنے کی اہلیت رکھتے ہیں،شریف برادران کا تضاد ..
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 14 اکتوبر2017ء) پاکستان تحریک انصاف کے وائس چیئرمین شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ فوج اورعدلیہ اپنااحتساب کرنے کی اہلیت رکھتے ہیں۔

(جاری ہے)

نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ نیب میں عدلیہ اور فوج کو شامل کرناشاید مناسب نہ ہو،فوج اورعدلیہ کا احتساب نظام چلنے دیا جائے۔فوج اورعدلیہ اپنااحتساب کرنیکی اہلیت رکھتے ہیں اور دونوں ادارے دونوں ادارے ہی اس میں بہتری لاسکتے ہیں۔ شاہ محمودقریشی نے کہا کہ شریف برادران کا تضاد واضح ہوتا جا رہا ہے۔